بلوچستان میں امن قائم ہوچکاہے،ماضی کے بلوچستان میں خواتین کو گھروں سے باہر نکلنا مشکل تھا، اب ایسی صورتحال نہیں ہے،وفاقی وزیر دفاعی پیداوار زبیدہ جلال

اتوار 18 نومبر 2018 23:10

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 نومبر2018ء) کوئٹہ"آل بلوچستان T20 کرکٹ ٹورنامنٹ بولان کرکٹ اسٹیڈیم کوئٹہ کینٹ میں ہیڈ کوارٹر سدرن کمانڈ کے زیراہتمام منعقد ہوا۔ ٹورنامنٹ کے فائنل میں سردار بہادرخان ویمن یونیورسٹی نے بلوچستان یونیورسٹی کودو رنز سے شکست دے دی اور ٹورنامنٹ اپنے نام کرلیا۔سرداربہادرخان ویمن یونیورسٹی کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے پانچ وکٹوں پر92رنزاسکورکئے جبکہ جواب میں بلوچستان یونیورسٹی کی ٹیم 16ویں اوورمیں90رنزبناکرآوٹ ہوگئی۔

وفاقی وزیر دفاعی پیداوار زبیدہ جلال فائنل میچ کی مہمان خصوصی تھیں۔ جنہوں نے ونراوررنراپ ٹیموں کو ٹرافیاں دیں اور کھلاڑیوں میں میڈل بھی تقسیم کئے۔اس موقع پر ان کا کہناتھا کہ وفاقی وزیردفاعی پیداوار نے بلوچستان ویمن ٹی 20کے کامیاب انعقادپرسدرن کمانڈ کو مبارکباد پیش کی۔

(جاری ہے)

ان کا کہناتھا کہ مختلف کھیلوں کاانعقاد اور خواتین کی شرکت اس بات کی غماز ہے کہ بلوچستان میں امن قائم ہوچکاہے، ماضی کے بلوچستان میں خواتین کو گھروں سے باہر نکلنے نہیں دیاجاتا تھا۔

تاہم اب ایسی صورتحال نہیں ہے ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بلوچستان میں ٹی 20کرکٹ میں خواتین کی شرکت خوش آئند ہے۔زبیدہ جلال کا مزید کہناتھا کہ اس طرح کی تقاریب اس تاثر کی نفی کرتی ہیں کہ بلوچستان کی خواتین میں صلاحیتیوں کی کمی ہے ۔ صوبے کی خواتین اگر سیاست میں حصہ لے سکتی ہیں تو کھیل کے میدان بھی آباد کرسکتی ہیں۔ٹورنامنٹ کافائنل دیکھنے کیلئے دونوں یونیورسٹیوں کی طالبات کی بڑی تعداد موجود تھی۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں