نواب ثناء اللہ زہری کا حاجی عبدالوہاب کے انتقال پر اظہار تعزیت

پیر 19 نومبر 2018 22:39

نواب ثناء اللہ زہری کا حاجی عبدالوہاب کے انتقال پر اظہار تعزیت
ْ کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2018ء) مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنما و سابق وزیراعلیٰ بلوچستان چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری نے تبلیغی جماعت کے سربراہ بزرگ عالم دین حاجی عبدالوہاب کی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حاجی عبدالوہاب کی وفات سے پاکستان اور عالم اسلام ایک عالم دین سے محروم ہوگئی ہے انکی وفات سے پیدا ہونے والا خلا مدتوں پر نہیں ہوسکے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مرحوم حاجی عبدالوہاب نے اپنی سرکاری زندگی تبلیغ اور اسلام کی سربلندی کیلئے وقف کر رکھی تھی۔ انہوں نے مرحوم کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہارکرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور پسماندگان کو صبرجمیل عطا فرمائے۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں