عید میلاد البنی ﷺ کے موقع پر صوبائی دار الحکومت میں (کل )موبائل سروس بند رہے گی

موٹر سائیکل پر ڈبل سواری اور اسلحہ کی نمائش پر بھی پابند ی عائد

منگل 20 نومبر 2018 22:53

عید میلاد البنی ﷺ کے موقع پر صوبائی دار الحکومت میں (کل )موبائل سروس بند رہے گی
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 نومبر2018ء) عید میلاد البنی ﷺ کے موقع پر صوبائی دار الحکومت میں کل موبائل سروس بند رہے گی جبکہ دفعہ 144کے تحت کوئٹہ اور جعفر آباد میں ایک روز کے لئے موٹر سائیکل پر ڈبل سواری کر نے اور اسلحہ کی نمائش پر بھی پابند ی عائد،محکمہ داخلہ کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق آج(بدھ) کوکوئٹہ شہر میں صبح9سے دو پہر 2بجے تک موبائل فون سروس معطل رہے گی جبکہ محکمہ داخلہ کے ایک اور اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ عید میلاد البنی ﷺ کے موقع پر امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لئے کوئٹہ اور جعفر آباد میں دفعہ 144نافذ کرتے ہوئے صبح 8سے رات 12بجے موٹر سائیکل پر ڈبل سواری کرنے ،اسلحہ کے استعمال اور نمائش پر بھی پابند ی عائد کردی گئی ہے ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں