کوئٹہ،گورنر بلوچستان سے کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ کی ملاقات

صوبے میں امن و امان کی مجموعی صورتحال سمیت دیگر اہم امور پر بھی تبادلہ خیال

منگل 20 نومبر 2018 23:19

کوئٹہ،گورنر بلوچستان سے کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ کی ملاقات
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 نومبر2018ء) گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی سے منگل کے روز گورنر ہاؤس کوئٹہ میں کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے ملاقات کی ملاقات کے دوران صوبے میں امن و امان کی مجموعی صورتحال سمیت دیگر اہم امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر گورنر بلوچستان نے کہا کہ حکومت کی عوام دوست پالیسیوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیوں کے نتیجے میں بلوچستان کا صوبہ امن و ترقی کی راہ پر گامزن ہوچکا ہے ملک و صوبے کی پائیدار ترقی کیلئے ہمیں اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کرنا ہوگا کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی کو اس بات کا یقین دلایا کہ پاک فوج صوبے میں امن و ترقی کے عمل کو مزید مستحکم اور مؤثر بنانے کیلئے صوبائی حکومت کے ساتھ بھر پور تعاون جاری رکھے گی ملاقات میں صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں سے متعلق امور بھی زیر غور آئے ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں