وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی عیدمیلادالنبی کے جلوسوں اور اجتماعات کو مکمل سیکیورٹی کی فراہمی اور امن وامان کے لئے بھرپور اقدامات کرنے کی ہدایت

بدھ 21 نومبر 2018 00:40

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2018ء) وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے عیدمیلادالنبیؐ کے موقع پر جلوسوں اور اجتماعات کو مکمل سیکیورٹی کی فراہمی اور امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لئے بھرپور اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے، وزیراعلیٰ نے آئی جی پولیس، ضلعی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کو کوئٹہ سمیت صوبہ بھر میں سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام متعلقہ ادارے مستعد اور چوکس رہتے ہوئے باہمی روابط قائم رکھیں، وزیراعلیٰ نے محکمہ بلدیات اور میٹروپولیٹن کارپوریشن کو شہر میں صفائی کے خصوصی اقدامات کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں