بلوچستان میں پچھلے کئی عشروں سے بارشیں نہ ہونے کی وجہ سے ہمارے سرسبز وشاداب علاقے بنجر ہوگئے ہیں ، بارشوں کیلئے نماز استقاء اداکریں ،گورنر امان اللہ خان یسٰین زئی کی عوام سے اپیل

بدھ 21 نومبر 2018 00:40

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2018ء) گورنر بلو چستان امان اللہ خان یٰسین زئی نے کہاہے کہ صوبے بھر میں پچھلے کئی عشروں سے بارشیں نہ ہونے کی وجہ سے ہمارے سرسبز وشاداب علاقے بنجر ہوگئے ہیں اور قدرتی چرا گاہیں پانی کی قلت کی وجہ سے بیابان کی شکل اختیار کرچکی ہیں گورنرنے صوبے بھر کے عوام سے اپیل کی کہ وہ بارشوں کیلئے نماز استقاء اداکریں اور اللہ تعالیٰ سے بارشوں کیلئے خصوصی دعائیںکریں۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں