چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار دو روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے

اتوار 9 دسمبر 2018 15:50

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2018ء) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کوئٹہ پہنچ گئے۔کوئٹہ ایئرپورٹ پر صوبائی وزیر داخلہ سلیم کھوسہ اور صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن امان اللہ کنرانی نے چیف جسٹس کا استقبال کیا۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس میاں ثاقب نثار دو روزہ دورے پر کوئٹہ آئے ہیں، جسٹس آصف سعید کھوسہ بھی ان کے ہمراہ ہیں۔چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کل سپریم کورٹ کوئٹہ رجسٹری کی نئی عمارت کا افتتاح اور وہاں اہم مقدمات کی سماعت بھی کریں گے۔ عدالت عظمیٰ اور بلوچستان ہائی کورٹ کے جج صاحبان اور سینئر وکلاء بھی افتتاحی تقریب میں شریک ہوں گے۔ چیف جسٹس آج (اتوار کی شب )کوئٹہ میں ایک عشائیے میں شرکت اور شرکاء سے خطاب کریں گے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں