چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کوئٹہ پہنچ گئے

اتوار 9 دسمبر 2018 17:50

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2018ء) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار اتوار کودو روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے وزیرداخلہ بلو چستان میر سلیم کھوسہ ،سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن کے صدر امان اللہ کنرانی ایڈووکیٹ اوردیگر نے انکا استقبال کیا چیف جسٹس آف پاکستان کے ہمراہ جسٹس آصف سعید کھوسہ بھی کوئٹہ پہنچے ہیں چیف جسٹس میاں ثاقب نثار پیر کوسپریم کورٹ کوئٹہ رجسٹری کی نئی عمارت کا افتتاح کریں گے اورسپریم کورٹ کوئٹہ رجسٹری میںمختلف کیسز کی سماعت بھی کریں گے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں