ہزارہ قوم کی وطن عزیز پاکستان کیلئے قربانیاں لا زوال ہے، آغا رضا

اتوار 9 دسمبر 2018 17:50

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2018ء) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے مرکزی رہنما و نامزد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی بی 26 میں مختلف کارنر میٹنگ میں شرکاء سے خطاب کے دوران آغا رضا نے کہا کہ ہزاروں شہداء دینے کے بعد بھی مکتب تشیع اتحاد کی واحد دینی سیاسی جماعت ہے ایم ڈبلیو ایم اتحاد امت کے داعی جماعت ہے۔

انہوں نے ہزارہ ٹاون بروری بلاک 1 کرنل یونس روڑ اور بشیر ٹاون میں اہلیان محلہ کی طرف سے بلائی گئی کارنرز میٹنگ سے خطاب کیا۔آغا رضا نے کہا کہ ہزارہ قوم صوبہ بلوچستان میں تقسیم پاک و ہند سے پہلے آباد تھے، برٹش دور کے ہزارہ پائنئرز سے لیکر اب تک اس دھرتی کی دفاع میں پیش پیش ہے اب بھی دفاع وطن میں اپنے دیگر برادر اقوام کیساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہے اور ہر وقت حاضر رہیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہزارہ قوم کی خدمات تمام شعبہ جات زندگی میں روز روشن کی طرح عیاں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کسی ایک شخص کی ذاتی فکر و خیال یا فاشست پارٹی پالیسی کو پوری قوم سے منسوب کرنا ناانصافی اور خلاف منطق ہے۔شرکانے گزشتہ دور حکومت کے دوران سابق وزیر قانون سید محمد رضا کی بہترین کارکردگی، مجموعی عوامی افکار کی نمائندگی اور ترقیاتی خدمات کے اعتراف میں بھر پور حمایت کا اعلان کیا۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں