کوئٹہ میں پولیس کی فائرنگ سے 3افرادزخمی

اتوار 9 دسمبر 2018 18:00

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2018ء) کوئٹہ میں پولیس کی فائرنگ سے 3افرادزخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق اتوار کو کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ کلی بنگلزئی میں ایگل اسکواڈ کے اہلکاروں نے موٹرسائیکل پر سوار3افراد کو رکنے کا اشارہ کیا تو ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کردی پولیس کی جوابی فائرنگ سے 3افرادحسنین ولد سعیداحمد ،ظہوراحمد ولد محمد حسین اورمحمد اسماعیل زخمی ہوگئے پولیس نے زخمیوں کو فوری طورپرسول ہسپتال کے ٹراما سینٹر پہنچادیا اور مزید کارروائی شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں