عوامی مسائل کو ہنگامی بنیادی پر حل کیا جائے گا ،میر محمد عارف حسنی

چاغی کے ہیڈ کوارٹر دالبندین سمیت ضلع بھر کے مسائل کو یکساں بنیاد وں پر حل کرونگا،وزیر خزانہ

اتوار 9 دسمبر 2018 18:10

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2018ء) صوبائی وزیر خزانہ میر محمد عارف محمد حسنی کا کہنا تھا عوامی مسائل کو ہنگامی بنیادی پر حل کیا جائے گا چاغی کے ہیڈ کوارٹر دالبندین سمیت ضلع بھر کے مسائل کو یکساں بنیاد وں پر حل کرونگا۔ صوبائی وزیر خزانہ میر محمد عارف حسنی گزشتہ روز بغیر کسی پروٹوکول کے دالبندین بازار کا دورہ کیا بازار میں عام شہریوں ،دوکانداروں سے ملاقات کی اور قصاب مارکیٹ ،مین بازار اور سبزی فروشوں کے ساتھ گل مل گئے صوبائی وزیر خزانہ مقامی ہوٹل میں بیٹھ کر عام شہریوں کے ساتھ چائے پی لی اور انکے مسائل دریافت کیا صوبائی وزیر عارف حسنی کا کہنا تھا میں عوامی نمائندہ ہوں ہمیشہ عوام کے درمیان موجود رہونگا مجھے چاغی کے عوام نے ووٹ دے کر اپنا نمائندہ بنایا اب میں دن رات انکی خدمت کے لیئے کوشان ہوں چاغی عوام کو کسی قسم کی مایوسی ہونے نہیں دونگا ذرائع آمد رفت ،صحت ،ایجوکیشن میری اولین ترجیحات ہیں پہلے کی نصبت سے اب ان میں کافی تبدیلی آچکی ہے انشاء اللہ بہت جلد ضلع بھر میں صحت ،ایجوکیشن ،آبنوشی کے مسائل حل ہوجائینگے اور کرپشن کا مکمل طور پر خاتمہ کردیا ہیں اب ضلع کے اندر کسی کو بھی کرپشن کرنے نہیں دیا جائے گا غریب لوگوں کو میرٹ کی بنیاد پر روزگار کی فراہمی اور غیر حاضر ملازمین سے بھی میری درخواست ہیں وہ اپنی ڈیوٹی کی پابندی کریں شہر کے بنیادی مسائل بھی بہت جلد حل کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

الیکشن کے وقت عوام سے کھبی بھی میں نے ایسا وعدہ نہیں کیا تھا کہ ضلع چاغی کو پیرس بنا دونگا البتہ ضلع کے بنیادی مسائل کا خاتمہ کرنا میری اولین ترجیح ہیں اب ضلع کے اندر جو بھی ترقیاتی کام ہوگا معیاری ہوگا غیر معیاری ترقیاتی کام اور عوام کے ٹیکسوں سے ملے رقم عوام کے اوپر ایمانداری کے ساتھ خرچ ہونگے صوبائی وزیر خزانہ میر محمد عارف محمد حسنی کو عام شہریوں نے اپنے درمیان دیکھ خوش ہوگئے اور اپنے مسائل سے انھیں آگاہ کردیا گیا ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں