زرغون روڈ کی بندش سے شہریوں کو دشواری کا سامنا ہے، چیف جسٹس

پیر 10 دسمبر 2018 16:55

زرغون روڈ کی بندش سے شہریوں کو دشواری کا سامنا ہے، چیف جسٹس
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 دسمبر2018ء) بلوچستان ہائیکورٹ سپریم کورٹ کی رجسٹری میں کیس کی سماعت کے دوران وکیل نے چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار سے استفسار کیا کہ زرغون روڈ کو ریڈ زون کے نام پر بند کیا گیا ہے زرغون روڈ کی بندش سے شہریوں کو دشواری کا سامنا کرنا پڑ تا ہے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کہا ہے کہ چیف سیکرٹری کو بلائیں سڑک کیوں بند ہے سپریم کورٹ رجسٹری میں چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار کی سر براہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کر رہے تھے اس موقع پر سینئر وکیل نے سپریم کورٹ کی سماعت کے موقع پر چیف جسٹس کو درخواست کی کہ آپ نے ملک بھر میں سڑکیں کھلوائی ہیںمیں زرغون روڈ کو ریڈ زون کے نام پر بند کیاگیاہے زرغون روڈ کی بندش سے شہریوں کو دشواری کاسامنا کرناپڑتاہے چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے کہا ہے کہ چیف سیکرٹری کو بلوائیں، سڑک کیوں بند ہے چیف جسٹس سپریم کورٹ میاں ثاقب نثار کی زرغون روڈ کو بند کرنے سے متعلق درخواست پر چیمبر میں سماعت کی سیکرٹری ایس اینڈ جی اے ڈی قمر مسعود، ڈی آئی جی عبدالرزاق چیمہ چیمبر میں پیش ہوئے سیکرٹری ایس اینڈ جی اے ڈی قمر مسعود نے عدالت کو بتایاکہ چیف سیکریٹری بارڈ کمیشن میٹنگ کے سلسلے میں ایران میں ہیں میں چیف سیکریٹری کی جگہ آپ کے سامنے حاضر ہوا ہوںلوگ احتجاج کرتے ہوئے گورنر ہاس آتے ہیں جس کی وجہ سیکورٹی صورتحال میں مسائل درپیش ہوتے ہیں سیکرٹری ایس اینڈ جی اے ڈی قمر مسعود نے عدالت کو بتایا کہ میں اس بات کی یقین دہانی کراتے ہیں وی آئی پی موومنٹ کے دوران اسکول بند نہیں ہوں گے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں