ڈیمز فنڈ: چیف جسٹس سیدہ طاہرہ کا24لاکھ 55 ہزار589 روپے کا عطیہ

چیف جسٹس سپریم کورٹ ثاقب نثار سے چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ کی ملاقات، ہائیکورٹ کے تمام ججز، ماتحت عدلیہ وعملے کیجانب سے چیک پیش کیا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 10 دسمبر 2018 18:40

ڈیمز فنڈ: چیف جسٹس سیدہ طاہرہ کا24لاکھ 55 ہزار589 روپے کا عطیہ
کوئٹہ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10 دسمبر 2018ء) چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ جسٹس سیدہ طاہرہ صفدر نے ڈیم فنڈ کیلئے چیف جسٹس ثاقب نثار کو چیک پیش کردیا۔ چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ نے چیف جسٹس کو24 لاکھ55 ہزار589 روپے کا چیک پیش کیا، چیف جسٹس ہائیکورٹ نے تمام ججز، ماتحت عدلیہ وعملے کیجانب سے چیک پیش کیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس میاں ثاقب نثار دو روزہ دورے پر کوئٹہ گئے ہوئے ہیں۔

اس موقع پر چیف جسٹس نے سپریم کورٹ رجسٹری میں مختلف کیسز کی سماعت کی۔ چیف جسٹس ثاقب نثار سے آج چیف جسٹس ہائی کورٹ جسٹس سیدہ طاہرہ صفدرنے بھی ملاقات کی۔ جس میں انہوں نے ڈیم فنڈ کیلئے چیف جسٹس کوتمام ججز، ماتحت عدلیہ وعملے کیجانب سے چیک پیش کیا۔ جسٹس سیدہ طاہرہ صفدر نے چیف جسٹس کو 24 لاکھ55 ہزار589 روپے کی رقم کا چیک پیش کیا۔

(جاری ہے)

دوسری جانب چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا ہے کہ اداروں کے حوالے سے کسی کا رہنا یا نہ رہنا معنی نہیں رکھتا، میں رہوں نہ رہوں یہ ادارہ برقرار ہے، میرے بعد آنے والے مجھ سے زیادہ بہتر ہیں،بلوچستان کے لوگ عدلیہ میں اعلیٰ مقام حاصل کرنے کا ادارہ کریں، سپریم کورٹ کوئٹہ رجسٹری میں تمام مقامی افراد کو بھرتی کیا جائیگا،ٹربیونلز میں نمائندگی کیلئے کوئی نام نہیں ملا، بلوچستان ہائی کورٹ کے ججز کی تعداد بڑھا کر 9 پلس ون کردی گئی ہے۔

یہ بات انہوں نے آج پیر کو سپریم کورٹ کوئٹہ رجسٹر ی کی عمارت کے افتتاحی کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔اس موقع پر سپریم کورٹ کے ججز، بلوچستان ہائی کورٹ کی چیف جسٹس طاہرہ صفدر سمیت دیگر بھی موجود تھے۔چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں بلوچستان کی نمائندگی ناگزیر ہے۔ ہم نے ہائیکورٹ میں ججوں کی تعداد تین ماہ پہلے بڑھا دی تھی، ہائیکورٹ میں تعداد 6 پلس ون سے 9 پلس ون کردی تھی۔

انہوں نے کہا کہ اداروں کے حوالے سے کسی کا رہنا یا نہ رہنا معنی نہیں رکھتا، میں رہوں نہ رہوں، یہ ادارہ برقرار ہے اور میرے بعد آنے والے مجھ سے زیادہ بہتر ہیں۔انہوں نے کہا کہ ڈیم مہم کے حوالے سے بہت محبت ملی ہے، ڈیم ہماری بقا اور آنے والی نسلوں کیلئے ناگزیر ہوچکا ہے۔ خدا کا واسطہ اس ملک سے محبت کریں۔ ایک سال اس ملک کو دیں اور پھر دیکھیں کیا ہوتا ہے، ہم آنے والے بچوں کیلئے کتنی نایاب چیز چھوڑ کر جائیں گے۔

چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ اپنی اصلاح کرنا ہماری ذمہ داری ہے، اپنے گریبان میں جھانک کر اپنی کوتاہیاں دور کرسکتے ہیں، قائداعظم کے پاکستان سے محبت کریں، کیا اس ملک کی ہم نے اس طرح سے قدر کی کیا وجوہات ہیں آج چالیس سال کے بعد یہ سوچ رہے ہیں کہ سات سالوں میں پانی نایاب ہوجائے گا۔ کیا لوگوں کو نہیں پتا تھا کہ بلوچستان میں پانی کی کس حد تک سطح گررہی ہے۔

اس کے لیے کیا اقدامات اٹھائی ان لوگوں کا کسی نیا حتساب نہیں کرنا اب وقت ہے کہ ملک کو لوٹایا جائے، قوم کو آگے آنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ میں نے چیف جسٹس بلوچستان سے گذشتہ شب بھی استفسار کیا ہے کہ ان سے مانگے گئے نام اب تک نہیں آئے۔ رجسٹرار سپریم کورٹ نے وزیراعظم سیکرٹریٹ سے رابطہ کیا ہے اور تعداد بڑھانے کے نوٹیفکیشن جاری ہونے کی تاخیر سے متعلق تفصیلات لی ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ میں سے تمام ٹربیونلز کے حوالے سے بھی تفصیلات طلب کی ہیں اور ہدایت کی کہ تمام ٹربیونل فعال ہوں،بلوچستان کی ٹربیونل میں نمائندگی کے حوالے سے کوئی بھی فہرست آج تک نہیں ملی صرف شکایت کرنا مسئلہ کا حل نہیں ،میں عملی کام کر نے والا آدمی ہوں آئیں اور اپنا کام کروا کر لے جائیں۔ میں نے کئی مرتبہ کہا کہ مجھے سپریم کورٹ اسلام آباد رجسٹری کیلئے دوست درکار ہیں لیکن آج تک بلوچستان سے کوئی نہیں آیا۔

انہوں نے کہا کہ اب ہم (سپریم کورٹ )بلوچستان میں خود کفیل ہوگئے ہیں ،ْسپریم کورٹ کوئٹہ سیکرٹریٹ میں بلوچستان کے مقامی لوگوں بھرتی ہوں گے ،بار اپنی لسٹ لے آئے ایک ہفتے بعد مجھ سے نتائج لے لیں۔انہوں نے کہاکہ برطانیہ کے بعد بلوچستان میں ڈیم فنڈ کیلئے سب سے زیادہ محبت ملی ،کاروباری شخصیت نے پچاس لاکھ سنیئر وکیل نے دو لاکھ اور بلوچستان ہائی کورٹ نے اپنی جانب چیک دئیے ہیں۔ یہاں کے لوگ پاکستان سے محبت کرتے ہیں،انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ سرکاری ملازمت اور وکالت کرنے افراد کے معاملے کو دیکھیں۔انہوں نے کہا کہ اوتھ کمشنر بننا بلوچستان کے لوگوں کے شیان شان نہیں یہاں کے لوگوں کو اعلیٰ عدلیہ کے میں اعلیٰ مقام کا سوچنا چاہیے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں