ہائیکورٹ میں ججوں کی تعداد تین ماہ پہلے بڑھا دی تھی،چیف جسٹس آف پاکستان

سپریم کورٹ رجسٹری کیلئے بھی بلوچستان سے نام مانگے لیکن نہیں ملے، جسٹس ثاقب نثار

پیر 10 دسمبر 2018 22:54

ہائیکورٹ میں ججوں کی تعداد تین ماہ پہلے بڑھا دی تھی،چیف جسٹس آف پاکستان
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2018ء) چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار نے کہا ہے کہ ہم نے ہائیکورٹ میں ججوں کی تعداد تین ماہ پہلے بڑھا دی تھی،ہائی کورٹ میں ججوں کی تعداد 6 پلس ون سے 9 پلس ون کردی تھی آج صبح ہم نے وزیراعظم سیکرٹریٹ سے رابطہ کیا کہ ججوں کی تعداد کانوٹی فیکیشن کیوں نہیں ہورہا،ہ اسلام آبادہائیکورٹ میں بلوچستان کی نمایندگی ناگزیر ہے۔

یہ بات انہوں نے بلوچستان ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے دیئے گئے ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ تقریب سے خطاب میں چیف جسٹس آف پاکستان کا کہناتھا کہ اداروں کے حوالے سے کسی کارہنا یہ نارہنامعنی نہیں رکھتا ملک میں کوئی ایسا ٹریبونل نہیں ہے کہ جو غیرفعال ہواور مجھے بتایا گیا ہے کہ بلوچستان میں بھی کوئی ٹریبونل غیرفعال نہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں سپریم کورٹ کی مکمل رجسٹری قائم کرنے جارہے ہیں کوئٹہ میں سپریم کورٹ کا سیکریٹریٹ آپ وکلاء پر ہی مشتمل ہوگا۔

انہوں نے سپریم کورٹ رجسٹری کیلئے بھی بلوچستان سے نام مانگے لیکن نہیں ملے۔چیف جسٹس نے کہا کہ انگلینڈ کے بعد کوئٹہ میں ڈیم کے حوالے سے بہت محبت ملی ہے انہیں ایک کاروباری ادارے نے پچاس لاکھ روپے کا عطیہ دیاکاروباری ادارے کے مالک نے اتنا بھی کہا کہ وہ اپنے دونوں پلازے بیچ کر ڈیم فنڈ کیلئے پیسے دے دیںجبکہ ہائی کورٹ کی چیف جسٹس صاحبہ نے بھی اپنی اور ججز اور اسٹاف کی جانب سے ڈیم فنڈ کیلئے چیک دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈیم اس ملک کی بقاء اور آنیوالی نسلوں کے لئے ناگزیر ہوچکاہے آپ اس ملک سے محبت کرلیں اور اپنا ٹیکس اس ملک کو دے دیں،چیف جسٹس کا یہ بھی کہناتھا کہ ہمیں اپنے گریبانوں میں جھانک کر اپنی کوتاہیوں کو دور کرناہوگا وہ ابھی اپنی عمر کے اس حصے میں ہیں کہ جس میں انہیں پے بیک کرناہے،ایک موقع پر انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے حقوق کا تحفظ کریں گے اور اس کے ساتھ ناانصافی نہیں ہونے دیں گے، بلوچستان میں چیف سیکریٹری اور آئی جی پولیس دوسرے صوبوں سے کیوں آتے ہیں،جسٹس میاں ثاقب نثار نے یہ بھی کہا کہ ہمارے لئے ترقی کی راہیں آسان ہیں،اور آنے والے دنوں میں پاکستان ترقی یافتہ ممالک کی فہرست میں سرفہرست ہوگا۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں