خضدار میں ٹراما سینٹر تعمیر کروارہے ہیں، یہ ملک کا ایک مرکزی ڈسٹرکٹ بن چکا ہے، رکن بلوچستان اسمبلی میر یونس عزیز زہری

بدھ 12 دسمبر 2018 00:40

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2018ء) رکن بلوچستان اسمبلی میر یونس عزیز زہری نے کہاہے کہ خضدار میں ٹراما سینٹر تعمیر کروارہے ہیں، چونکہ خضدار نہ صرف بلوچستان بلکہ پورے ملک کا ایک مرکزی ڈسٹرکٹ بن چکا ہے، اس ضلع سے دوبین الاقوامی شاہراہیں گزرتی ہیں جب کہ اندرونی ملک کئی شاہراہیں خضدار سے لنک ہوجاتی ہیں، ایسی صورتحال میں خضدارمیں ٹراما سینٹر کا قیام ناگزیر بن چکا تھا عوام کی ضرورت کے اس پراجیکٹ کو منظور کرواچکے ہیں، انشاء اللہ بہت جلد اس پر کام کا آغاز ہوگا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی رہنماء و رکن بلوچستان اسمبلی میر یونس عزیز زہری کا کہنا تھا کہ خضدار سے مریضوں کو کوئٹہ یا کراچی منتقل کرنا انتہائی مشکل مرحلہ ہوتا تھا، تاہم ٹراماسینٹر جب بنے گا توایک بہت بڑامسئلہ حل ہوجائیگا، اور ٹراما سینٹر کے قیام سے قیمتی جانوں کو بچانے میں کامیاب ہوجائیں گے، ڈویژنل کمشنر، ڈپٹی کمشنر اور ضلعی آفیسران ہم سب مل کر ایسے اقدامات عمل میں لارہے ہیں کہ جو عوام کے وسیع تر مفاد میں ہوں اور ان منصوبوں سے براہِ راست عوام استفادہ حاصل کرسکے، بلوچستان ایک غریب صوبہ ہے اس صوبہ کو فنڈز بھی محدود پیمانے پر ملتے ہیں محدود وسائل کے اندررہتے ہوئے اجتماعی منصوبوں کو فوقیت دے رہے ہیں، میر یونس عزیز زہری کا کہنا تھا کہ جو منصوبے تشکیل دیں گے وہ سب کچھ عوام کی مشاورت سے ہونگے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں