الیکشن کمیشن بلوچستان نے حلقہ پی بی26 کوئٹہ کے امیدواروں کی لسٹ جاری کر دی

بدھ 12 دسمبر 2018 16:39

الیکشن کمیشن بلوچستان نے حلقہ پی بی26 کوئٹہ کے امیدواروں کی لسٹ جاری کر دی
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 دسمبر2018ء) الیکشن کمیشن بلوچستان نے حلقہ پی بی26 کوئٹہ کے امیدواروں کی لسٹ جاری کر دی گئی الیکشن کمشنر کے مطابق حلقہ پی بی 26 پر ہونیوالے ضمنی انتخاب میں26 امیدوار حصہ لے رہے ہیں جن میں پشتونخواملی عوامی پارٹی کے ولی جان، جمعیت علماء اسلام کے ولی محمد ترابی، بلوچستان نیشنل پارٹی کے غلام مصطفی، ہزارہ ڈیمو کریٹک پارٹی کے قادر علی، پیپلز پارٹی پارلیمینٹرین کے موسیٰ جان خلجی، جمعیت علماء اسلام نظریاتی کے عبدالمالک، مجلس وحدت المسلمین کے سید محمد رضا، پاکستان تحریک انصاف کے خالقداد نورزئی کے علاوہ آزاد امیدوار در محمد ، دلاور خان، ذاکر حسین، ذوالفقار علی خان، عبدالخالق، عصمت علی، فضل محمد، محمد طاہر خان، محمد ہادی، نورز علی گلزاری شامل ہے ضمنی انتخاب جیتنے کے لئے تمام سیاسی جماعتیں ایک دوسرے کے ساتھ رابطہ مہم میں مصروف ہیں اور کامیابی کے لئے بڑے بڑے دعوے کئے جا رہے ہیں۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں