وزیراعلیٰ بلوچستان کے ہدایات پر غیر قانونی اقدامات میں ملوث نجی ہسپتالوں کے خلاف کارروائی کیلئے سپیشل کمیٹی قائم

جمعرات 13 دسمبر 2018 01:50

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2018ء) وزیراعلیٰ بلوچستان کے ہدایات پر حکومت بلوچستان، محکمہ صحت نے غیر قانونی اقدامات میں ملوث نجی ہسپتالوں کے خلاف کارروائی کیلئے ایک سپیشل کمیٹی ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد نسیم کی قیادت میں قائم کردی جس کے ممبران میں اسسٹنٹ کمشنر سٹی کوئٹہ ثانیہ صافی اور پرائیوٹ ہسپتالوں کے ریگولیٹری اتھارٹی کی سربراہ ڈاکٹر نسرین لطیف شامل ہیں۔

(جاری ہے)

سپیشل کمیٹی نجی ہسپتالوں کے خلاف بڑی سطح پر کریک ڈائون کرے گی جو نجی ہسپتالوں کے قائم کردہ قوانین کے خلاف کام کر رہی ہیں۔ محکمہ صحت وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان اور وزیر صحت میر نصیب اللہ خان مری کے سربراہی میں اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ عوام الناس کو کاروباری مافیا کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جائے گا اور تمام نجی ہسپتالوں کو نجی ہسپتالوں کے قوانین کے تابع بنایا جائے گا تاکہ عوام الناس کی شکایتوں کاازالہ کرکے انہیں ہر ممکن طبی خدمات پہنچائی جائے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں