نیورو سرجن ڈاکٹر ابراہیم خلیل کے بازیابی کیلئے سپیشل ٹیم تشکیل دی گئی ہی, جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرلئے ہیں, جلد بازیاب کرائیں گے ، ڈی آئی جی کوئٹہ

جمعہ 14 دسمبر 2018 17:15

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2018ء) ڈی آئی جی کوئٹہ عبد الرزاق چیمہ نے کہاہے کہ نیورو سرجن ڈاکٹرابراہیم خلیل کے اغواء کا مقدمہ درج کرلیاگیاہے بازیابی کیلئے اسپیشل ٹیم تشکیل دی گئی جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرلئے گئے ہیں جلد ڈاکٹرابراہیم خلیل کوبازیاب کرائیں گے ۔ان خیالات کااظہار جمعہ کو صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

ڈی آئی جی عبدالرزاق چیمہ نے کہاکہ سرجن ڈاکٹرابراہیم خلیل کی بازیابی کے لئے جو ٹیم تشکیل دی گئی اس کی سربراہی ایس ایس پی انوسٹی گیشن کررہے ہیں۔ ٹیم میں سپیشل برانج ، سی آئی اے اورسی ٹی ڈی کے نمائند ے شامل ہیں ۔اغواء کامقدمہ بجلی روڈ پولیس تھانے میں درج کرلیاگیاہے ۔ انہوںنے کہاکہ سرجن ڈاکٹر ابراہیم خلیل اغواء کا وزیرداخلہ بلوچستان سلیم کھوسہ نے نوٹس لے کر بازیابی کے ہدایات جاری کردیئے ہیں۔ واضح رہے کہ سرجن ڈاکٹرابراہیم خلیل کو گزشتہ شب شہباز ٹاؤن کے علاقے سے اغواء کرلیاتھا۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں