الیکشن ٹربیونل نے رکن اسمبلی اکبرآسکانی کے خلاف انتخابی عذاداری کی سماعت17دسمبر تک ملتوی کردی

جمعہ 14 دسمبر 2018 19:29

الیکشن ٹربیونل نے رکن اسمبلی اکبرآسکانی کے خلاف انتخابی عذاداری کی سماعت17دسمبر تک ملتوی کردی
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2018ء) الیکشن ٹربیونل میں رکن صوبائی اسمبلی اکبر آسکانی کے خلاف اصغر آسکانی کی درخواست پر سماعت کے دوران حلقے کے ریٹرننگ افسر کی عدم پیشی پر الیکشن ٹربیونل نے اظہار برہمی کرتے ہوئے ریٹرننگ افسر کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا اور انتخابی عذرداری کی سماعت 17 دسمبر تک ملتوی کردی جبکہ رکن صوبائی اسمبلی مبین خان خلجی کے خلاف طاہر محمود کی درخواست پر سماعت کے دوران فریقین کے وکلاء کے دلائل مکمل ہونے کے بعد درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں