کوئٹہ: پی بی 26میں ضمنی انتخابات ، انتخابی مہم عروج پر

پی بی26 کے عوام نے اس قبل نسل پرستوں اور مذہبی جماعتوں کے نمائندوں کی شکل میں جن لوگوں کو ووٹ دیکر اپنی نمائندگی کیلئے منتخب کیا تھا انھوں نے اس حلقے کے کسی بھی حصے کے عوام کیلئے کسی قسم کے ترقیاتی کام نہیں کئے، نامزد امیدوار ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی

جمعہ 14 دسمبر 2018 19:40

کوئٹہ: پی بی 26میں ضمنی انتخابات ، انتخابی مہم عروج پر
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 دسمبر2018ء) ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے سیکرٹری جنرل احمد علی کوہزاد نے پی بی 26میں ضمنی انتخابات کے سلسلے میں پارٹی کے نامزد امیدوار قادر علی نائل کے انتخابی مہم کے سلسلے میں جنرل موسیٰ روڈنیو ہزارہ ٹاون اور مختلف علاقوں میں کارنرمیٹنگوں اور معتبرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی بی26 کے عوام نے اس قبل نسل پرستوں اور مذہبی جماعتوں کے نمائندوں کی شکل میں جن لوگوں کو ووٹ دیکر اپنی نمائندگی کیلئے منتخب کیا تھا انھوں نے اس حلقے کے کسی بھی حصے کے عوام کیلئے کسی قسم کے ترقیاتی کام نہیں کئے،خروٹ آباد سے لیکر اختر آباد اور ہزار گنجی تک کے عوام تعلیم ،صحت ،پانی ،گیس،سڑکوں سمیت تمام بنیادی سہولیات سے محروم ہیں اس حلقے کے عوام کو ہمیشہ نظر انداز کر کے انھیں ان کے بنیادی حقوق سے محروم رکھاگیا،آج لاکھوں کی آبادی کیلئے فراہمی آب کا کوئی منظم سٹم موجود نہیں ،سرکاری تعلیمی اداروں میںتعلیمی انحطاط واضح کر رہا ہیں کہ کسی بھی جماعت کو یہاں کے غریب طالبعلموں کی مستقبل سے سروکار نہیں یہاں سے صرف ووٹ لیاگیا اور وعدے کر کے چلے گئے،عوام نے ایک بڑی تبدیلی کے غرض سے 25جولائی کے دنHDPکے امیدوار کو بھاری اکثریت سے ووٹ دے کر کامیاب کردیا، لیکن بعض عناصر کی کی سازشوں کی وجہ سے عوام کو انکے حق نمائندگی سے محروم کرنے کی کوشش کی گئی،تاکہ HDPعلاقے میں ترقیاتی کام نہ کرسکے، اور اس علاقے میں جو سلسلے اس سے قبل چل رہا تھا وہ جوں کے توں رہے،مگر پارٹی نے عزم کر رکھا ہیں کہ اس حلقے اور عوام کی حالت بدل کر رہے گے،پسماندگی ،غربت جو اس حلقے کے عوام کا مقدد بنا دیا گیا تھا اس تصور کو ختم کر کے ترقی ،خوشحالی اور امن کو اس حلقے کا مستقبل بنا دیا جا ئیگا،یہی وجہ ہے کہ HDPعوام کی حق حاکمیت کو یقینی بنانے کے سلسلے میں آئینی و قانونی جنگ کے ساتھ31دسمبر کے ضمنی انتخابات کی بھر پور تیاری کر رکھی ہیں ،اس موقع پر پارٹی کے نائب چیئرمین عزیزاللہ ہزارہ،سیکرٹری مالیات و ڈسڑکٹ کونسلر محمد رضا ہزارہ،آرگنائزنگ سیکرٹری غلام مہدی،نامزد امیدوار حلقے پی بی 26قادر علی نائل،محمد رضا بیگ،عصمت یاری، اور دیگر مرکزی رہنما بھی موجود تھے، اس سے قبل پارٹی کے انتخابی دفتر کا افتتاح نیو ہزارہ ٹاون میں کیا گیا ،جہاں بڑی تعداد میں علاقہ عوام،پارٹی کارکن اور حمایتی موجود تھے، پارٹی رہنمانے کہا کہ صوبے کے عوام،کوئٹہ کے شہری اور پی بی 26کے لوگ اچھی طرح جانتے ہیں کہ اس شہر میں اگر کوئی کسی قسم کی مثبت اورعوام دوست تبدیلی لاسکتا ہیں تو وہ صرف HDPہے،جو بلا تعصب ،رنگ و نسل، مذہب وعیقدہ صرف خد مت پر یقین رکھتا ہیں ، پارٹی کی بنیادی کونسلیں اب علمدار روڈ اور ہزارہ ٹاون تک محدود نہیں یہ کوئٹہ کے مختلف علاقوںمیںقائم ہورہا ہیں جہاں سے لوگ جوق در جوق پارٹی میں شامل ہوکرحقیقی وترقی یافتہ کوئٹہ کی بنیاد ڈال رہے ہیں ہم کوئٹہ کے پورے عوام سے توقع رکھتے ہیں کہ نسلی و مذہبی منافرت کے کاتمہ کے سلسلے میں HDPکاساتھ دیں،تاکہ ایک ترقی یافتہ اور خوشحال کوئٹہ کے تصور کو عملی جامہ پہنایا جاسکیں،ہم اپنے انتخابی منشور کے زریعے ایک حقیقی ترقی یافتی اور خوشحال کوئٹہ کے تصور کو عملی شکل دینے کے عزم پر پوری طرح قائم ہے۔

(جاری ہے)

عوام 31دسمبر کر دنHDPکے نامزد امیدوار کے حق میں اپنے رائے استعمال کریںدریں اثناء پارٹی کے مرکزی بیان میں ممتاز نیوروسرجن ڈاکڑ محمدابراہیم خلیل کے اغوا کے عمل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا گیا کہ لاقانونیت،بدامنی کے باعث کوئٹہ کے شہری اذیت ناک صورتحال سے دوچار ہیں،ممتاز معالج کا اغواکا واقعہ ظاہر کرتا ہیں کہ شہر میں سکیورٹی کے دعوئے صرف دفتری و زبانی حد تک محدود ہیں جبکہ جرائم پیشہ عناصر کو کھلی آزادی ہیں کہ وہ جس وقت چاہئے کوئی بھی واقعہ رونما ہوسکتا ہیں ،بیان میں ڈاکڑ محمد ابراہیم خلیل کی فوری و بحفاظت بازیابی اور شہریوں کے جان و مال کی حفاظت کو یقینی بناے کا مطالبہ کیا گیا۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں