کوئٹہ شہرمیں برقی لائنوں کی ضروری مرمت کے سلسلے میں (آج) مختلف علاقوں میں بجلی بند رہے گی، کیسکو

جمعہ 14 دسمبر 2018 20:10

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2018ء) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو) کے ایک اعلامیہ کے مطابق کوئٹہ شہرمیں برقی لائنوںکی ضروری مرمت کے سلسلے میں15دسمبر کو انڈسٹریل گرڈ سٹیشن کے سیٹلائٹ ٹائون ایکسپریس فیڈرسے دوپہر2بجے تا شام 5بجے جبکہ سریاب گرڈکے اولڈلیاقت بازارفیڈرسے سہ پہر3بجے تا شام6بجے بجلی بندہوگی ۔ اسی طرح 16دسمبرکو (بروزاتوار)مری آبادگرڈکے لیاقت بازار ایکسپریس فیڈرسے صبح9بجے سے 12بجے دن تک ۔

(جاری ہے)

کوئٹہ سٹی گرڈکے سٹیڈیم فیڈرسے دوپہر2بجے تا شام5بجے بجلی بندرہے گی نیز اسی روز 132KVہوشاپ اور پنجگور گرڈسٹیشنوں سے صبح8بجے تا دوپہر2بجے بجلی بندہوگی۔ علاوہ ازیں 17دسمبرکوسریاب گرڈکے اولڈسیٹلائٹ ٹائون فیڈرسے صبح8بجے تا 11بجے ۔انڈسٹریل گرڈسٹیشن کے پشتون آبادایکسپریس، نیو اور اولڈپشتون آبادفیڈروں سے صبح11بجے تا دوپہر2بجے جبکہ اسی روز دروازہ گرڈسٹیشن سے صبح10بجے سے سہ پہر3بجے تک نیز کوئٹہ سٹی گرڈکے سورج گنج بازارفیڈرسے ایک بجے دن سے چاربجے شام تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔ زحمت کے لئے متعلقہ جملہ صارفین سے پیشگی معذرت کی گئی ہے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں