سینیٹر سردار محمد یعقوب خان ناصر کی بھابھی کی وفات پر صوبائی وزراء ودیگر شخصیات کی اظہار تعزیت

جمعہ 14 دسمبر 2018 20:10

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2018ء) سابق صوبائی مشیر انڈسٹری درمحمد ناصر کی اہلیہ اور مسلم لیگ ن کے مرکزی سینئر نائب صدر سنیٹر سردار محمد یعقوب خان ناصر کی بھابھی کی وفات پر جمعہ کو صوبائی وزیر انجینئر زمرک خان اچکزئی،ڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی سردار بابر خان موسی خیل،سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر مالک، صوبائی سیکرٹریز زاہد سلیم، داؤد بازئی ، سابق وفاقی وزیرمولاناامیرزمان،نوابزادہ ہمایوں جوگیزی،وڈیرہ عبدالکریم کیتھران،،صابرجوگزء یحییٰ ناصر ،مولاناعبداللہ خلجی ،ملک مجید کاکڑ جلیل موسیٰ خیل ، فرید افغان، رفوگل بڑیچ ،جعفر مندوخیل سعیدالحسن مندوخیل اسدخان ناصر ،جمال شاہ کاکڑ، رشید خان ناصر اور دیگر نے ناصر ہاؤس جاکرفاتحہ خوانی و تعزیت کا اظہار کیا۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں