بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ ،زیارت اور قلات شدید سردی کی لپیٹ میں رہے

جمعہ 14 دسمبر 2018 22:30

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2018ء) بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ ،زیارت اور قلات میںجمعہ کو بھی سردی کی شدت برقرار رہی گیس پریشر نہ ہونے کے باعث شہریوں کو سخت سردی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ ،زیارت اورقلات میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے گرگیا کوئٹہ میں درجہ حرات منفی 5.5زیارت میں منفی 7اورقلات میں منفی 6ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا محکمہ موسمیات کے مطابق سردی کی یہ شدت آئندہ 48سے 72گھنٹے تک برقرار رہے گی سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی کوئٹہ اور قلات میں گیس پریشر کم ہوگیا ہے جس سے شہریوں کو شدید سردی میں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

شہریوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال سے اپیل کی ہے کہ وہ کوئٹہ سمیت دیگر علاقوں میں گیس پریشر میں کمی کا فوری نوٹس لیتے ہوئے سوئی سدرن گیس کو گیس پریشر بحال کرنے کے احکامات جاری کریں۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں