چیف ایگزیکٹوآفیسرکیسکونے ناقص کارکردگی پر3ایس ڈی اوز کو معطل کردیا

جمعہ 14 دسمبر 2018 22:30

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2018ء) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے چیف ایگزیکٹوآفیسرانجینئرعطاء اللہ بھٹہ نے کمپنی میں ناقص کارکردگی دکھانے پر آپریشن ڈویژن کے تین سب ڈویژنل افسران (ایس ڈی اوز) کو معطل کردیا۔

(جاری ہے)

معطل ہونے والے افسران میں ایس ڈی او گوادر(اربن) حبیب الرحمن، ایس ڈی او تربت محراب خان اور ایس ڈی او سوئی سب ڈویژن دُرمحمدشامل ہیں۔مذکورہ افسران کے خلاف محکمانہ کارروائی بھی شروع کریاگیاہے۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں