بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں مچھلی کا ٖغیر قانونی شکار کرنے والوں کے خلاف کارروائی

ہفتہ 15 دسمبر 2018 00:10

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2018ء) ڈائریکٹوریٹ آف میرین فشریز نے کہا ہے کہ گزشتہ روز بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں مچھلی کا ٖغیر قانونی شکار کرنے والوں کے خلاف متعلقہ ادارے اور پاکستان میری ٹائم (پی ایم ایس ای) کی مشترکہ کاروائی کے دوران متعدد فشنگ ٹرالرز جوکہ ممنوعہ جال کے ذریعے مچھلی کا غیر قانونی شکار کررہے تھے کو قبضہ میں لے لیا گیا ۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹوریٹ آف میرین فشریز کے پریس ریلیز کے مطابق گوادر ،ارماڑہ اور جیونی سے متعدد غیر قانونی فشنگ ٹرالرز کو قبضے میں لیتے ہوئے بلو چستان سی فشریز آرڈنینس1971کی خلاف ورزی کرنے پر مذکورہ ٹرالرز کے خلاف ایف آئی آردرج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا گیاہے ۔ٹرالرز المحمدی سفینہ عمر حیات ،الرازق ،سقراط،المعراج، بسمہ اللہI- ,شان وصطفے، الناصر گوادر ،المحمداورنور مدینہ ارماڑہ جبکہ الفیصل II-جیونی میں مچھلی کا غیر قانونی شکار کرتے ہوئے قبضے میں لیاگیا۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں