پروفیسر ڈاکٹر شیخ ابراھیم خلیل کے اغواکی مذمت کرتے ہیں، امن و امان میں خلل ڈالنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جا ئے گی،صوبائی وزیر صحت میر نصیب اللہ مری

ہفتہ 15 دسمبر 2018 00:10

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2018ء) صوبائی وزیر صحت میر نصیب اللہ مری نے گذشتہ شب بولان یونیورسٹی آف میڈیکل اور ہیلتھ سائنسز کے شعبہ نیروسرجری کے سینئر فیکلٹی ممبر پروفیسر ڈاکٹر شیخ ابراھیم خلیل کی اغواہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹر کا اغوا ہونا ناقابل برداشت عمل ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے انہوں نے کہا کہ امن و امان میں خلل ڈالنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر نے کہا کے اغوا ہ ہونے والے ڈاکٹر کی بازیابی جلد سے جلد یقینی بنانے کے لئے صوبائی حکومت ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے اور وہ اس ضمن میں بذات خودن قانو ن نافذکرنے والے اداروں سے مسلسل رابطے میں ہیں انہوں نے ڈاکٹر تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ احتجاج کرکے غریب مریضوں کے لئے مشکلات پیدا نہ کرے۔ صوبائی حکومت کو صورتحال کا پورا احساس ہے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں