وزیر اعلیٰ بلو چستان جام کمال خان کی مند میں سیکورٹی فورسزپر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کے خاندانوں سے تعزیت و ہمدردی کا اظہار

ہفتہ 15 دسمبر 2018 16:45

وزیر اعلیٰ بلو چستان جام کمال خان کی مند میں سیکورٹی فورسزپر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کے خاندانوں سے تعزیت و ہمدردی کا اظہار
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2018ء) وزیر اعلیٰ بلو چستان جام کمال خان نے تربت کے علاقے مندمیں سیکورٹی فورسزپر دہشت گردوں کی جانب سے بم حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے دہشت گردی کی اس بزدلانہ کاروائی میں سیکورٹی اہلکاروں کے شہید اور زخمی ہونے پر دلی رنج وغم کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں وزیر اعلیٰ بلوچستان نے شہید اہلکاروں کے خاندانوں سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ شہید اہلکاروںنے فرض کی ادائیگی کے دوران جام شہادت نوش کیا اور ان کی یہ قربانی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔

وزیر اعلیٰ کہاکہ دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے کیلئے ہماری بہادر سیکورٹی فورسز جانوں کے نظرا نے پیش کررہی ہیں اور آج بھی سیکورٹی فورسز نے جرت مندی سے مقابلہ کرتے ہوئے چار دہشت گردوں کو ہلاک کیا۔ وزیر اعلیٰ نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہدا کے درجات بلند فرمائے اور زخمیوں کو جلد صحت یابی عطاء کرے۔ وزیر اعلیٰ نے سوگوار خاندانوں کے لیے صبر جمیل کی بھی دعاکی۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں