بلوچستان اسمبلی کا اجلاس ایک گھنٹہ پندرہ منٹ کی تاخیر سے شروع ہوا

ہفتہ 15 دسمبر 2018 18:26

بلوچستان اسمبلی کا اجلاس ایک گھنٹہ پندرہ منٹ کی تاخیر سے شروع ہوا
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 دسمبر2018ء) بلوچستان صوبائی اسمبلی کا اجلاس بروزہفتہ کو 1 گھنٹہ 15 منٹ کی تاخیر سے سپیکر میر عبدالقدوس بزنجو کی صدارت میں شروع ہوا تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز حلقہ پی بی 5 لونی سے کامیاب ہونے والے بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی)کے امیدوار سردار مسعوخان لونی اور کیچ 47 سے بلوچستان عوامی پارٹی کے امید وار عبدالشید نے اپنے عہدوں کا حلف لیاا سپیکر میر عبدالقدوس بزنجو نے ان سے حلف لیا اور ان کو کامیاب ہونے پر اپنی جانب سے اور اسمبلی کی جانب سے دلی مبارکباد پیش کی ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں