صوبائی وزیر خزانہ کا سینیٹر سردار محمد اعظم موسیٰ خیل کے انتقال پرگہر ے رنج و غم کا اظہار

اتوار 16 دسمبر 2018 00:00

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 دسمبر2018ء)صوبائی وزیر خزانہ میر محمد عارف محمد حسنی نے پشتونخواہ میپ کے رہنماء سینیٹر سردار محمد اعظم موسیٰ خیل کے انتقال پرگہر ے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ایک تعزیتی بیان میںکہا ہے کہ مرحوم نے ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی اور ہر سطح پر صوبے کے حقوق کیلئے آواز بلند کرتے رہے۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر نے کہا کہ سردار اعظم موسیٰ خیل کی وفات سے صوبہ ایک اچھی شخصیت سے محروم ہوگیا انہوں نے دعا کی ہے کہ اللہ تعا لی مرحوم کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں