عوام کو صحت مندانہ سرگرمیوں کی فراہمی کے لئے دستیاب وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں،وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کا ڈیرہ مراد جمالی میں فٹ بال گرائونڈ اور لائبریری کے افتتاح کے موقع پر اجتماع سے خطاب

اتوار 16 دسمبر 2018 15:50

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 دسمبر2018ء) وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان اتوار کو ایک روزہ دورے پر ڈیرہ مرادجمالی پہنچے،ڈیرہ مرادجمالی پہنچنے پر ضلعی انتظامیہ کے آفیسران اور بلوچستان عوامی پارٹی کے کارکنوں نے ان کا استقبال کیا ،اس موقع پر وزیرداخلہ میر سلیم خان کھوسہ، صوبائی وزیر مواصلات نوابزادہ طارق مگسی لہڑی، صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ وبین الصوبائی رابطہ میر عمر خان جمالی، صوبائی مشیر تعلیم حاجی محمد خان لہڑی،رکن صوبائی اسمبلی میر سکندر خان عمرانی، ایم این اے میر خالد خان مگسی اور قبائلی عمائدین کی ایک بڑی تعداد بھی موجودتھے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ جام کمال خان نے وزیراعلیٰ پیکج کے تحت مکمل کئے گئے منصوبوں فٹ بال گراونڈ اور پبلک لائبریری کا افتتاح کرنے کے موقع پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو صحت مندانہ سرگرمیوں کی فراہمی کے لئے دستیاب وسائل میں رہتے ہوئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں ۔فٹ بال گراونڈ کی استعداد کار میں اضافہ کرکے توسیع کی جائے گی جبکہ مفاد عامہ میں بالا تعطل وسائل کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں