سبی میں بارودی سرنگ پھٹنے سے ایک سیکورٹی اہلکار شہید

اتوار 16 دسمبر 2018 18:50

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 دسمبر2018ء) سبی کے علاقے بابر کچھ میں بارودی سرنگ پھٹنے سے ایک سیکورٹی اہلکار شہید ہو گیا یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز بابر کچ کے علاقے جھالڑی کے مقام پر نامعلوم دہشت گردوں کی جانب سے زیر زمین چھپائی گئی بارودی سرنگ کے ساتھ سیکورٹی فورسز کی گاڑی ٹکرانے سے ایک سیکورٹی اہلکار شہید ہو گیا گاڑی کو شدید نقصان پہنچا نعش ہسپتال منتقل کر دی گئی جس کو ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں