سانحہ اے پی ایس پشاورمیں بچھڑ جانیوالوں کی یاد ہمیشہ موجود رہے گی، ڈپٹی سپیکر بلوچستان سردار بابر موسیٰ خیل

اتوار 16 دسمبر 2018 22:50

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 دسمبر2018ء) ڈپٹی سپیکر بلوچستان سردار بابر موسیٰ خیل کا آرمی پبلک اسکول پشاورکے شہداء کی چوتھی برسی کے موقع پراپنے پیغام میں کہا کہ16دسمبر2014کے دن سفاک درندوں نے معصوم بچوں کے خون سے ہولی کھیلی، شہدا کے غمزدہ والدین سے دلی ہمدردی کا اظہارکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قوم نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں وہ قیمت ادا کی جس کا کوئی تخمینہ نہیں لگایا جاسکتا۔

(جاری ہے)

سانحہ اے پی ایس پشاورمیں بچھڑ جانیوالوں کی یاد ہمیشہ موجود رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ اے پی ایس پشاور کے معصوم شہیدوں کوخراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں جنکی قربانیوں کی بدولت آ ج ملک میں امن کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں