سانحہ اے پی ایس قومی المیہ ہونے کے ساتھ تجدید عہد کا بھی دن ہے،رکن صوبائی اسمبلی بشری' رند

اتوار 16 دسمبر 2018 22:50

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 دسمبر2018ء) ترجمان وزیر اعلیٰ بلوچستان ،رکن صوبائی اسمبلی بشری' رند نے کہا ہے کہ معصوم طلبا و اساتذہ کی قربانی نے قوم کو بیدار اور متحد کردیا، اتوار کوسانحہ اے پی ایس پشاور کے 4 سال مکمل ہونے پر ترجمان وزیر اعلیٰ بلوچستان، رکن صوبائی اسمبلی بشری' رند نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ قوم شہدائے اے پی ایس اور ان کے لواحقین کی قربانی یاد رکھے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کیخلاف کامیابی سے لڑنے پر پاک فوج، تمام سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں کے معترف ہیں ۔ترجمان بشری' رند نے مزید کہا کہ سانحہ اے پی ایس قومی المیہ ہونے کے ساتھ تجدید عہد کا بھی دن ہے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں