مو جو دہ صوبا ئی حکو مت وزیر اعلیٰ جا م کمال کی سر بر اہی میں صو بے کی تر قی اور خوشحالی کیلئے گراں قدر خد مت انجا م دے رہی ہے، صو با ئی وزیر خز انہ میر محمد عارف حسنی

پیر 17 دسمبر 2018 01:00

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2018ء) صوبائی وزیر خز انہ میر محمد عارف حسنی نے کہا ہے کہ موجودہ صوبا ئی حکومت وزیراعلیٰ جا م کمال کی سر بر اہی میں صو بے کی تر قی اور خو شحالی کیلئے گراں قدر خد مت انجا م دے رہی ہے‘ اس حو الے سے صو بے کے تما م محکمو ں کے سربراہان ودیگر افسران صوبائی حکو مت کے ویژن جس میں گڈ گو رننس کے تحت محکموں کی کارکردگی میں بہتری‘ اخراجات میں کفا یت شعار ی اور قنا عت پسندی کے فلسفہ پر عمل پیرا ہو کر ما لی خسا رے پر قابو پانے کیلئے کو شش بہتر کر یں جبکہ بد عنوان کر پشن اور فرائض میں غفلت جیسی معا شرتی بر ائیوں کا سد با ب کر کے دیا نتداری سے فرائض کی مکمل ادائیگی اور عوام دوستی کے جذ بے سے سر شار ملک وقوم کی ترقی کیلئے کر پٹ عنا صر کے خلاف بر سر پیکار ہو کر صو بے کی تر قی میں اہم کر دار ادا کر یں ۔

(جاری ہے)

ان خیالا ت کا اظہا ر انہوں نے ہفتہ کے روز مختلف صو با ئی سکیر ٹیر یز و دیگر افسران کے سا تھ ایک اہم اجلاس کی صدارت کر تے ہو ئے کیا۔ اس مو قع پر اجلاس کے شر کا ء میں سیکر ٹری خز انہ نور الدین مینگل دیگر محکمو ں کے سیکر ٹیر یز میں محمد طیب لہڑی ،غلا م علی بلو چ ،ڈاکٹر سعید جما لی ،اکبر علی بلو چ ،نو رالحق بلو چ ،ایڈ یشنل سیکر ٹری لعل جا ن جعفر ،حبیب ا لر حمان حا مو ٹ ودیگر شا مل تھے ۔

اجلا س سے خطا ب کر تے صو با ئی وزیر نے کہا کہ ہما رے صو بے میں وسا ئل کی کمی نہیں لیکن بدقسمتی سے ان وسا ئل میں مو جو دہ حکو مت کی محنت اور کو ششوں سے ما لی مسا ئل پر کسی حد تک قا بو پا لیا گیا ہے ۔لہذا اس حوالے سے محکموں کو فنڈ ز فر اہم کر دئے گئے ہیں اور مذید فنڈز بھی کا اجراء جلد کر دیا جا ئے گا اور ان تما م متعلقہ محکموں سے ان فنڈز کے با رے میں با ز پرس بھی ہو گی ۔

صو با ئی وزیر نے کہا کہ مشکلا ت مسا ئل اور پر یشانیا ں زندگی کا حصہ ہیں لیکن میں اگر ہم نیک نیتی ،خلوص اور جذبے کے سا تھ درپیش مسا ئل کو حل کر نے کیلئے سنجیدہ کو ششیں کر یں تو کو ئی وجہ نہیں کہ یہ مسا ئل و مشکلا ت ختم نہ ہو ں ۔انھوں نے کہا کہ تمام صوبائی محکمو ں کو درپیش ما لی مسا ئل کا حل ان کے اولین تر جیحا ت میں شا مل ہے لہذا اس حو الے سے وہ تمام محکمے جن کے پا س زرائع اور موجو د ہے وہ محکمے کا صو بے کی ریو نیو بڑ ھا نے کیلئے محکمہ خزانہ کی بھر پو ر معا ونت کر یں اجلا س سے خطا ب کر تے ہوئے سیکر ٹری خزانہ نو رالدین مینگل نے کہا کہ صو با ئی حکو مت کے قند ھوں پر تر قیا تی بجٹ کے سا تھ ساتھ تنخوائیں اور پینشنکا بڑا بو جھ کہ حکو مت سا لا نہ ایک خطیررقم جو کئی ارب روپے بنتی ہے صرف اسی مد میں اداا کر رہی ہے انہوں کہا کہ ہما رے زرائع آمدن کم اور اخراجا ت زیا دہ ہیں لہذا اس صورتحال میں بہتر حکمت عملی کے تحت ضر وری اقدامات نہیں کیے گئے تو مستقبل میں صو بے کا مالی خسا رہ مذید بڑھ جا ئے گا ،انہوں نے کہا کہ آج کے اس اہم اجلاس کا مقصد بھی محکموں کو درپیش ما لی مسا ئل کا جا ئزہ لینے کے علا وہ صو بے کے ان تمام اعلی صلا حیتوں کے حا صل آفیسران محکمہ خزانہ کی کا رگردگی اور مالی خسارے پر قا بو پا نے کے لیے تجا ویز لینا ہے اجلاس میں تمام سیکر ٹر یز نے اپنے اپنے محکموں کی کا رگردگی ،مسا ئل کے حل کہ لیے اقداما ت اوران پر قا بو پا نے کہ لیے تجا ویز پیش کیں ۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں