تبدیلی کے نام پر آنیوالی حکومت نے عوام کو ہر شعبے میں مایوس کیا حکومت نے جو اقدامات کرنے تھے وہ نہیں کرسکے، سینیٹر سراج الحق

افغانستان کے امن سے پاکستان میں امن ہوگا پاکستان کو افغانستان کے امن میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ملک میں مسئلہ صرف پشتونوں کا نہیں بلکہ بلوچوں اور سندھیوں کے بھی بڑے مسائل ہیں تمام سیاسی جماعتوں کو اپنا کردار ادا کرنا چاہئے ملک کے لئے بلوچستان کی اہمیت ہے دشمن یہی چاہتے ہیں بلوچستان پسماندہ ہو تاکہ وہ اپنے عزائم میں کامیاب ہو سکے مگر جماعت اسلامی کے ہوتے ہوئے دشمنوں کے کسی بھی عزائم کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے، تقریب سے خطاب ، غیرملکی خبررساں ادارے سے گفتگو

پیر 17 دسمبر 2018 23:13

تبدیلی کے نام پر آنیوالی حکومت نے عوام کو ہر شعبے میں مایوس کیا حکومت نے جو اقدامات کرنے تھے وہ نہیں کرسکے، سینیٹر سراج الحق
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 دسمبر2018ء) جماعت اسلامی کے مرکزی امیر و سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ تبدیلی کے نام پر آنے والی حکومت نے عوام کو ہر شعبے میں مایوس کیا حکومت نے جو اقدامات کرنے تھے وہ نہیں کرسکے اربوں ڈالر کے ملک میں آنے کی باتیں تو ہورہی ہیں مگر اب تک کچھ نہیں ہوا افغانستان کے امن سے پاکستان میں امن ہوگا پاکستان کو افغانستان کے امن میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ملک میں مسئلہ صرف پشتونوں کا نہیں بلکہ بلوچوں اور سندھیوں کے بھی بڑے مسائل ہیں تمام سیاسی جماعتوں کو اپنا کردار ادا کرنا چاہئے ملک کے لئے بلوچستان کی اہمیت ہے دشمن یہی چاہتے ہیں بلوچستان پسماندہ ہو تاکہ وہ اپنے عزائم میں کامیاب ہو سکے مگر جماعت اسلامی کے ہوتے ہوئے دشمنوں کے کسی بھی عزائم کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی میرج ہال میں اسلامی جمعیت طلباء کے زیراہتمام منعقدہ تقریب سے خطاب اور غیرملکی خبررساں ادار ے سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر امان اللہ کنرانی اسلامی جمعیت طلباء کے ناظم اعلیٰ سیدمحمد عامر جماعت اسلامی کے صوبائی امیر مولانا عبدالحق ہاشمی سمیت دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ بلوچستان میں اس وقت شدید سردی ہے مگر شدید سردی کے باوجود نوجوانوں نے تقریب میں شرکت کرکے سردی کو شکست دی اور ہمارے حوصلے بلند کئے پاکستان میں اللہ کا دین ضرور غالب آئے گا مشن کو زندہ رکھنے کے لئے ہمیں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا جب تک نئی نسل کو تربیت نہیں دی جاتی اس وقت تک ہمارا معاشرہ کبھی بھی ترقی نہیں کرسکتا ریاست مدینہ کے بعد دنیا میں پاکستان ایک اسلامی مملکت ہے اللہ نے پاکستان کو ہر نعمت سے نوازا ہے مگر ہم لوگوں نے کچھ نہیں کیا مضبوط پاکستان صرف اسلامی نظام کے ذریعے بن سکتا ہے 3 ماہ کے عرصہ میں کوئی تبدیلی نظرنہیں آئی دشمن بلوچستان میں غربت اور بدامنی چاہتا ہے انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کسی بھی رنگ و نسل پر یقین نہیں رکھتی ہماری کوشش ہے کہ عوام کو ایک سوچ اور نظریے پر متفق کریں تبدیلی اور انقلاب کسی ایک فرد کی تبدیلی پر نہیں بلکہ ایک مثبت سوچ پر منحصر ہوتی ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان مضبوط نہ ہو تو انڈیا پورے خطے کے لئے خطرہ ہے اسلامی و غیر اسلامی دنیا کے لئے پاکستان کی ضرورت مگر پاکستان اس وقت مضبوط ہو سکتا ہے جب حقیقی اسلامی قیادت اس ملک میں وجود رکھتی ہو انہوں نے کہا کہ ملک میں جمہوری نظام رائج ہے اور ووٹ کے ذریعے حکومتیں اقتدار میں آتی ہیں اپوزیشن نے اب تک حکومت کی مسئلوںپر احتجاج نہیں کیا حکومت نے جو اقدامات کئے ہیں ان پر ضرور تنقید کی ہے حکومت کے آنے کے بعد مہنگائی برپا ہوئی لوگ بے روزگار ہوئے باہر سے آئے ہوئے ڈالروں سے اب تک ملکی معیشت بہتر نہیں ہوئی ہے حکومت کے پے درپے اقدامات کی وجہ سے لوگ حکومت کی کارکردگی سے مطمئن نہیں ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مسئلہ صرف پشتونوں کانہیں بلکہ بلوچوں ‘ سندھیوں کے لئے بھی مسئلے ہیں جب تک ہم متحد نہیں ہوتے اس وقت تک مسائل حل نہیں ہونگے خیبرپختونخوا اور بلوچستان کی سیاسی قیادت کو مشورہ دیتے ہیں کہ وہ سب کا سوچیں تو ملک ترقی کرے گا انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے حکومت کو پہلے بھی مشورہ دیا کہ افغانستان میں امن کے لئے اپنا کردار ادا کرے اور تمام فریقین کو ایک ٹیبل پر بیٹھا کر مذاکرات کی راہ ہموار کریں کیونکہ اس وقت افغانستان اور پاکستان کو امن کی ضرورت ہے نئی نسل کے لئے قلم کی ضرورت ہے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر امان اللہ کنرانی نے کہا کہ جماعت اسلامی اور اسلامی جمعیت طلبا انسانیت کا محور ہیں جماعت اسلامی ایک آفاقی دین کی پیروکار ہے اسلامی جمعیت طلبا کو تنظیم کے پیغام کو نسل در نسل منتقل کرنا چاہیے اسلامی جمعیت طلبا بلوچستان میں حالیہ چند سالوں میں مضبوط ہوئی ناظم اعلی اسلامی جمعیت طلبا سید محمد عامرنے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ16 دسمبر ملکی تاریخ کا سیاہ دن تھا جب سقوط ڈھاکہ کا واقعہ رونما ہوا اسلامی جمعیت طلبا تنظیم کو 71 سال مکمل ہو چکے ہیں اس تنظیم نے طلبا کے حقوق کے لیے جدو جہد کا راستہ تعین کرایا ملک کی بڑی بڑی تحاریک میں اس تنظیم کا کردار رہا ہے اس تنظیم نے دنیا میں اسلام کے لیے خدمات انجام دیں پاکستان کی ترقی کے لیے ضروری ہے کہ نوجوانوں کو آگے لایا جائے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں