عوام کے دیرینہ مسائل انکی دہلیزپر حل کرنا ہماری او لین ترجیح ہے،صوبائی مشیر ملک نعیم خان بازئی

منگل 18 دسمبر 2018 00:00

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2018ء) صوبائی مشیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ملک نعیم خان بازئی نے کہا کہ اپنے حلقے میں ترقیاتی کام اور عوام کے دیرینہ مسائل انکی دیلیزپر حل کرنا ہماری او لین ترجیح ہے تاکہ ورثہ میں ملے ہوئے مسائل کا انبار جلد ازجلد ختم ہوسکے ۔یہ بات انہوں نے ان کے آفس میں مختلف وفو د سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر کیو ڈی اے زرغون ہاوسنگ اسکیم کے ملازمین ملازئی کچلاک سے تعلق رکھنے والے رحمت کاکا کی قیادت میں مختلف وفود بھی موجو د تھے ،جہنو ں نے اپنے علاقے کے مسائل کے بارے میںمشیر ایکسا ئز کو آگاہ کیا ۔

وفود سے بات چیت کرتے ہوئے مشیر ایکسائزاینڈ ٹیکسیشن ملک نعیم خان بازئی نے کہا کہ موجودہ حکومت کی اولین ترجیح لوگوں کی بنیادی مسائل حل کرنا ہے ۔

(جاری ہے)

ورثہ میں ملے ہوئے مسائل کا انبار لگا ہوا ہے اور ان مسائل کو حل کرنے کے لیے وقت درکار ہے موجودہ حکو مت خواب غفلت میں رہ کران مسائل سے چشم پو شی نہیں کرسکتا ۔ا پنے حلقے کے مسائل سے خوب آگاہ ہوں انشاء اللہ وقت کے ساتھ ساتھ یہ تمام مسائل حل ہونگے سابقہ ادوار میں میر ے حلقے کو پسماندہ رکھا گیا اور مسائل مزید پیچید ہ ہوتے گئے لیکن موجو دہ حکومت وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی قیادت میں صوبے کے ہر حلقے کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے میں سنجیدہ ہے اور وہ دن دورنہیں جب مسائل کا انبار ختم ہو جا ئیگا ۔

اس موقع پر صوبائی مشیر ایکسا ئز اینڈ ٹیکسیشن ملک نعیم خان بازئی نے کیو ڈی اے زرغون ہاوسنگ سکیم کے ملازمین کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرتے ہوئے کہا کہ ملازمین کے مسائل حل کرنے کے لیے اعلیٰ حکام سے خود ملو نگا ۔اس موقع پر عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما نوبزادہ عمر فاروق کاسی ،ملک ایوب بازئی ، ملک قیو م بازئی ،ملک منظور بازئی اور ڈسٹرکٹ چیئرمین ضلع ہرنائی ،زمان ترین نے بھی صوبائی مشیر سے ملاقات کی اور اپنے علاقے کے مسائل کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں