سماج دشمن عناصر کے خلاف جنگ جاری رہے گی ،ڈپٹی کمشنر اورنگزیب بادینی

منگل 18 دسمبر 2018 00:00

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2018ء) ڈپٹی کمشنر اورنگزیب بادینی نے کہا ہے کہ ہم عوام کے مسائل کا خاتمہ اپنا فرض سمجھتے ہیں۔سماج دشمن عناصر کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔ حکومت محکمہ تعلیم اور صحت سمیت دیگر شعبوں میں بہتری کے لئے جنگی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے ۔عوام انتظامیہ کا ساتھ دیتے ہوئے مشکوک افراد پر کھڑی نظر رکھیں ۔

عوام کے مسائل اور ان کے حل کے سلسلے میں سرکاری ملازمین پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔ عوام کے تائید اور مدد سے جرائم پیشہ عناصر کی سر کوبی ممکن ہے ۔جبکہ ضلعی انتظامیہ امن وامان کے قیام کے لئے چوکس اورہمہ وقت تیار ہیں ۔لیویز کے تمام چیک پوسٹوں پر نفری تعینات کر کے فعال بنایاگیا ہے۔ غیر حاضر ملازمین کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلعی آفسران سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ضلع پشین ہم سب کا مشترکہ گھر ہے جس کی حفاظت اور خدمت ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ضلع کے عوام تعلیم یافتہ اور با شعور ہیں۔ ڈپٹی میں کوتاہی ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ شہر میں تجاوزات کے خاتمے کے لئے بلا امتیاز کاروائی جاری ہے ۔ جبکہ ا من وامان کی بحالی ، عوام کو ضروریات زندگی کے لئے سہولیات کی فراہمی تعلیم اور صحت کے ساتھ ساتھ تمام تر وسائل عوام کی دہلیز پر پہنچانا حکومت کی ذمہ داری ہے ۔

وطن عزیز کی حفاظت کے لئے اپنے جانوں کا نزرانہ پیش کرنے والوں کا خون راہیگاہ نہیں جائیگا ،قیام امن کے لئے عوام اور تاجروں کا تعاون نا گزیر ہے ۔انہوں نے کہا کہ ملک کو بد ترین دہشتگردی کا سامنا ہے جس کے روک تھام کے لئے عوام اور حکومت کو مل کر مقابلہ کرنا ہوگا ۔ اورنگزیب بادینی نے کہا کہ عوام اپنے ارد گرد کے لوگوں پر کھڑی نظر رکھیں۔ کسی مشکوک شخص کو کرائے کے لئے مکان فراہم نہ کریں اور کسی انجان شخص کو پناہ نہ دیں۔ تاکہ شر پسند عناصر اپنے مضموم مقاصد میں کامیاب نہ ہو سکیں اور ہمارے آنے والی نسلیں محفوظ رہ سکیں۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں