پولیس کے شہید جوانوں کی بیوائوں اور یتیموں کو حالات کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑیں گے،لواحقین کی بحالی کے لیے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کارلایا جارہا ہے، سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس عبدالحق عمرانی کاتقریب سے خطاب

منگل 18 دسمبر 2018 00:00

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2018ء) سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس عبدالحق عمرانی نے کہا کہ پولیس کے شہید جوانوں کی بیوائوں اور یتیموں کو حالات کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑیں گے،لواحقین کی بحالی کے لیے تمام دستیاب وسائل کو برئوے کارلایا جارہا ہے،نیشنل پولیس فائونڈیشن اور پولیس بیوروکی جانب سے بیوائوں اور یتیم بچیوں کی بحالی کے لیے دستکاری سینٹر میںانہیں ہنر مند بنانے کے علاوہ مالی معاونت بھی کررہے ہیں،دستکاری سینٹر میں تربیت حاصل کرنے والی بچیوں کی صلاحیات وجذبہ قابل تعریف ہیںان خیالات کا اظہار انہوں نے نیشنل پولیس فائونڈیشن کے دستکاری سینٹر میں منعقد سالانہ تقریب اسناد سے خطاب میں کیا تقریب میںملک جاوید اعوان،انسپکٹر نصیراحمد،جلال بلوچ ایڈوکیٹ،صورت خان مگسی سمیت خواتین اور بچوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی، اس موقع پر ادارئے کی پرنسپل نسرین ناز،وائس پرنسپل نازیہ نصیرودیگر نے بھی خطاب کیا،قبل ازیں ادارئے کی بچیوں نے ٹیبلوز اور خاکوں کے ذریعے پولیس کے معاشرتی کردار اور کارکردگی کو اجاگر کیا اس موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مقررین سینئر سپرٹنڈنٹ آف پولیس عبدالحق عمرانی نے کہا کہ قیام امن کے لیے پولیس کاکردار روزاول سے مثالی رہا ہے اور پولیس کے جوانوں نے ہمیشہ اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے عوام کے جان ومال کے تحفظ کویقینی بنایا ہے انہوں نے کہا کہ ہمیں شہداء پولیس پر فخر ہے اور شہداء کے لواحقین کو محکمہ پولیس تنہانہیں چھوڑئے گی بلکہ ان کی منقوحہ بیوائوں اور یتیم بچیوں کی بحالی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا اس ضمن میں نیشنل پولیس فائونڈیشن ،پولیس بیورو اور آئی جی پولیس بلوچستان کی خصوصی ہدایات پر لواحقین کی بحالی کا کام جاری ہے جبکہ نیشنل فائونڈیشن کی دستکاری اسکول میں بیوائوں اور یتیم بچیوں کو ہنر کے زیور سے آراستہ کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں اسکالر شپ دئے کر ان کی مالی معاونت بھی کی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ نیشنل فائونڈیشن کے دستکاری اسکول کے عملہ کو درپیش مسائل ہیں انہیں ترجیحی بنیادوں پر حل کردیا جائے گا ،دستکاری اسکول میں پینے کے صاف پانی ،بجلی اور چاردیواری جیسے مسائل ہنگامی بنیادوں پرحل کیئے جائیں گے انہوں نے مزید کہا کہ آج مجھے بے حد خوشی ہورہی ہے کہ ہمارئے پولیس کے جوانوں کی بچیاں بے شمار صلاحیتوں کی حامل ہیں جن کی پذیرائی ہرصورت کی جائے گی اس موقع پر انہوں نے پوزیشن حاصل کرنے والی خواتین اور بچیوں میں تعارفی اسناد و انعامات بھی تقسیم کیئے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں