کوئٹہ میں طویل عرصہ بعد بارش اور برف باری کے باعث لوگوں میں خوشی کی لہر

اتوار 13 جنوری 2019 00:20

کوئٹہ۔11جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جنوری2019ء) وادی کوئٹہ او ر گردونواح میںسال نو کی پہلی بارش اور برف باری کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے۔ طویل عرصے کے بعد بارش کے ہونے سے شہروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔لوگوں نے شکرانے کے نوافل ادا کئے۔بارش سے شہر میں جل تھل اور پہاڑوں نے برف کے باعث سفید چادر اوڑھ لی ہے۔ طویل عرصہ کے بعد بارش اور برف باری ہونے کے سبب شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر نوجوان بچے مرد وخواتین گھروں سے باہر نکل آئے اور اپنے اپنے قریبی علاقوں میں بارش اور برف کا لطف اٹھانے کے لئے مصروف رہے۔ کوئٹہ کے تفریحی علاقے ہنہ اوڑک میں برف باری سے وادی نے سفید رنگ اوڑھ لیا۔ لوگوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، ہنہ اوڑک میں سال نو کی پہلی برف باری ہوئی ہے۔ وادی برف کے باعث سفید چادر اوڑھ کر حسین نظارہ پیش کرنے لگی۔ سال نو کی پہلی بارش اور برف باری ہونے پر لوگوں نے شکرانے کے نوافل ادا کیئے اور کہا کہ ہم اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ اگر برف باری کایہ سلسلہ شروع ہوا تو صوبے بھر میں جاری طویل خشک سالی کاخاتمہ ہو گا۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں