کوئٹہ: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی

اتوار 13 جنوری 2019 00:20

کوئٹہ۔11جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جنوری2019ء) کوئٹہ کے نواحی علاقے میں نا معلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا جنہیں سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق کوئٹہ کے علاقے سریاب عارف گلی کے مقام پر نامعلوم افراد نے محمد رحیم کوفائرنگ کرکے زخمی کر دیا۔ جنہیں سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔ زخمی شخص کو ٹانگ میں گولی لگی ہے ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں