الیکشن کمیشن نے اثاثوں کی تفصیلات نہ جمع کروانے پر ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی ، سردار اختر مینگل سمیت بلوچستان سے تعلق رکھنے والے چار سینیٹر ،

پانچ رکن قومی اسمبلی اور 19اراکین صوبائی اسمبلی کی رکنیت معطل کردی

بدھ 16 جنوری 2019 19:53

الیکشن کمیشن نے اثاثوں کی تفصیلات نہ جمع کروانے پر ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی ، سردار اختر مینگل سمیت بلوچستان سے تعلق رکھنے والے چار سینیٹر ،
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2019ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اثاثوں کی تفصیلات نہ جمع کروانے پر ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری ، بی این پی کے سربراہ سردار اختر مینگل سمیت بلوچستان سے تعلق رکھنے والے چار اراکین سینیٹ ،پانچ اراکین قومی اسمبلی اور 19اراکین صوبائی اسمبلی کی رکینت معطل کردی ،تفصیلات کے مطابق الیکشن ایکٹ 2017کے قوائد کے مطابق ہر رکن سینیٹ ، قومی و صوبائی اسمبلی کو 15جنوری تک اپنے او ر اپنی اہلیہ کے اثاثو ں ،اورزیر کفالت بچوں کی تفصیلات جمع کروانی تھیں تاہم تفصیلات نہ جمع کروانے پر سینیٹرز میر سرفراز بگٹی ،انوار الحق کاکڑ ،کہدہ اکرم دشتی اور سردار شفیق ترین کی رکنیت معطل کردی گئی جبکہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے قومی اسمبلی کے اراکین سردار اسرار ترین ، مولوی کمال الدین ، قاسم خان سوری ،سردار اختر جان مینگل اور سردار اسلم بھوتانی کی بھی رکنیت معطل کی گئی ہے،اس کے علاوہ بلوچستان اسمبلی کے اراکین مٹھا خان کاکڑ ، مولوی نور اللہ ، سردار مسعود علی خان لونی ، نوابزادہ طارق مگسی ، سردار یار محمد رند، اصغر خان ، ملک نعیم بازئی ، عبدالخالق ہزارہ ، مبین خلجی ،نصیر احمد شاہوانی ،محمد اکبر مینگل ،میر ظہور احمد بلیدی ،سید احسان شاہ ،لالاعبدالرشید، میر اکبر آسکانی ، سردار صالح بھوتانی ، میر حمل کلمتی ،لیلہ بی بی اور فریدہ بی بی نے بھی اثاثوں کی تفصیلات جمع نہیں کروائیں جس پر انکی رکنیت معطل کردی گئی ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں