میٹرک کے سالا نہ امتحانات میں اساتذہ کی ڈیوٹیاں بذریعہ قرعہ اندازی لگائی جائینگی ،چیرمین امتحانی کمیٹی

جمعہ 18 جنوری 2019 17:00

کوئٹہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2019ء) بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ سیکنڈری ایجوکیشن کوئٹہ کی امتحانی کمیٹی کے چیئرمین نے کہا ہے،میٹرک کے سالا نہ امتحانات میں اساتذہ کی ڈیوٹیاں بذریعہ قرعہ اندازی لگائی جائینگی ،یہ بات انہوں نے جمعہ کے روز اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ،انہوں نے کہا ،تمام اساتذہ تنظیموں کی مشاورت اور اکثریت رائے سے اور امتحانی کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ میٹرک سالانہ امتحانات جوکہ 14فروری 2019 سے شروع ہورہے ہیں، جس میں اساتذہ کی ڈیوٹیاں ضلعی تعلیمی افسران کی جانب بھیجی گئی فہرستوں سے بذریعہ قرعہ اندازی لگائی جائیں گی ،ضلعی تعلیمی افسران کی جانب سے اور انفرادی درخواستیں موصول ہوگئی ہیں، ان کو تین مختلف گروپس میں تقسیم کرکے ضلع وار قرعہ اندازی کی جائے گی جوکہ چند دنوں میں متوقع ہے ۔

تاریخ کا بعد میں اعلان کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں