جمہوریت کے استحکام کے لئے میڈیا کا کلیدی کردار رہا ہے ،بلوچستان میں خواتین اور نوجوانوں کو ہر شعبہ زندگی میں بااختیار بنانے کے لیے جامع پالیسی کی تشکیل پر کام جاری ہے بلوچستان میں30 سے 35ہزار خالی آسامیوں پر میرٹ کے مطابق بھرتی کا عمل شروع ہوچکا ہے جس سے بیروزگاری کے خاتمے میں خاطر خواہ مدد ملے گی،ڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی سردار بابر خان موسی خیل

جمعہ 18 جنوری 2019 17:00

کوئٹہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2019ء) ڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی سردار بابر خان موسی خیل نے کہا ہے کہ جمہوریت کے استحکام کے لئے میڈیا کا کلیدی کردار رہا ہے بلوچستان میں خواتین اور نوجوانوں کو ہر شعبہ زندگی میں بااختیار بنانے کے لیے جامع پالیسی کی تشکیل پر کام جاری ہے بلوچستان میں تیس سے پینتس ہزار خالی آسامیوں پر میرٹ کے مطابق بھرتی کا عمل شروع ہوچکا ہے جس سے بیروزگاری کے خاتمے میں خاطر خواہ مدد ملے گی بلوچستان میں خواتین سمیت میڈیا سے وابستہ افراد کی پیشہ ورانہ استعداد کار میں اضافے کے لئے غیر سرکاری اداروں کی معاونت خوش آئند اقدام ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے وویمن میڈیا سینٹر پاکستان کے زیر اہتمام پانچ روزہ ٹریننگ کی افتتاحی تقریب میں بحیثت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے دیہی علاقوں میں خواتین کی اکثریت سیاسی فیصلہ سازی صحت و تعلیم سمیت بہت سے مسائل سے دوچار ہے اور ان مسائل کو بہتر طور پر اجاگر کرنے کے لئے میڈیا پر بھاری ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں تاکہ میڈیا کی نشاندہی پر وہ مسائل بھی سامنے آسکیں جو کسی وجہ سے حکومتی اداروں کی توجہ حاصل نہیں کرسکے انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی تبدیلی کا محور ملک کے نوجوان اور خواتین ہیں اور یہ امر باعث اطمینان ہے کہ بلوچستان میں خواتین بتدریج سیاسی عمل کا حصہ بن رہی ہیں اور کوئٹہ سے جنرل الیکشن میں راحیلہ درانی کا جنرل نشست پر دس ہزار ووٹ لینا اور موسی خیل جیسے پسماندہ و دیہی علاقے میں اسی فیصد خواتین کا ووٹ کاسٹنگ کا تناسب وہ حوصلہ افزاء عمل ہے جو فیصلہ سازی کے عمل میں خواتین کے متحرک کردار کا واضح ثبوت ہے انہوں نیکہا کہ آج سے محض تین سال قبل تک موسی خیل جیسے علاقے میں خواتین کی وفات پر فاتح خوانی تک نہیں ہوتی تھی لیکن آج حالات تبدیل ہیں اور تبدیلی کا یہ عمل بہتری کی جانب گامزن ہے انہوں نیکہا کہ بلوچستان کی پسماندگی اور ماضی کی احساس محرومیوں کے خاتمے کے لئے وزیر اعظم عمران خان سنجیدہ ہیں اور انہوں نے بلوچستان کو قومی ترقی کے دھارے میں شامل کرکے ترقی کے یکساں مواقعوں کی فراہمی کا پختہ عزم ظاہر کرتے ہوئے صوبے کی ترقی کے لئے جامع حکمت عملی مرتب کرنے کی ہدایت کی ہے انہوں نے کہا کہ ماضی میں ترقیاتی فنڈز کا درست استعمال نہ ہونے کے باعث عوام آج بھی بنیادی ضرورت زندگی سے محروم ہیں، انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی سے وابستہ نوجوانوں اور ہر فرد کی امیدیں پوری کرنے کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے اس سے قبل وویمن میڈیا سینٹر کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر فوزیہ شاہین نے بتایا کہ بلوچستان سمیت ملک بھر میں خواتین جرنلسٹس کو روز مرہ سماجی و اقتصادی رپورٹنگ کے ساتھ ساتھ پولیٹیکل بیٹ میں پیشہ ورانہ مہارتوں کے لئے تین ہزار سے زائد خواتین جرنلسٹ کو ٹرینڈ کیا گیا ہے جبکہ اس مقصد کے لئے کراچی میں اسکولز آف جرنلزم بھی قائم کیا گیا ہے عملی پیشہ ورانہ تربیت کے اس عمل میں مزید وسعت لائی جارہی ہے پروگرام میں سینئر جرنلسٹ سلیم شاہد شہزادہ ذوالفقار نے بھی صحافتی فرائض کی ادائیگی کے دوران صحافتی اقدار و ایس او پیز پر روشنی ڈالی۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں