میٹرک سالانہ امتحانات میں اساتذہ کی ڈیوٹیاں ضلعی تعلیمی آفیسران کی جانب بھیجی گئی فہرستوں سے بذریعہ قرعہ اندازی لگائی جائینگی،چیئرمین امتحانی کمیٹی بلوچستان بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن

جمعہ 18 جنوری 2019 17:30

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2019ء) بلوچستان بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کوئٹہ کی امتحانی کمیٹی کے چیئرمین نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ تمام اساتذہ تنظیموں کی مشاورت اور اکثریتی رائے سے اور امتحانی کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ میٹرک کے سالانہ امتحانات جو کہ 14 فروری 2019 سے شروع ہورہے ہیں میں اساتذہ کی ڈیوٹیاں ضلعی تعلیمی آفیسران کی جانب بھیجی گئی فہرستوں سے بذریعہ قرعہ اندازی لگائی جائینگی ، ضلعی تعلیمی آفسیران کی جانب سے اور انفرادی درخواستیں موصول ہوگئی ہیں ان کو تین مختلف گروپس میں تقسیم کر کے ضلع وار قرعہ اندازی کی جائیگی جو کے چند دن میں متوقع ہے تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں