کوئٹہ ،انسداد پولیو مہم کے حوالے سے اجلاس منعقد، انسداد پو لیو مہم کے مختلف امور پر تبادلہ خیال

ہفتہ 19 جنوری 2019 00:30

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2019ء) انسداد پولیو مہم کے حوالے سے ایک اجلاس منعقد ہوا اجس میں انسداد پولیوکے صوبائی کوآرڈینٹر گیدی محمد صوبائی ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے کوآرڈینٹر راشد رزاق ڈپٹی کمشنر کیپٹن ر محمد وسیم ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل انیس طارق محکمہ صحت کے ڈاکٹر آصف شاہوانی و ایم ایس سول ہسپتال ڈاکٹر عبدالطیف ڈبلیو ایچ او کے ڈاکٹر نوروز بلوچ اور دیگر افسران بھی موجود تھے، اجلاس میں انسداد پو لیو مہم کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اجلاس میں افسر صحت ڈاکٹر محمد آصف شاہوانی نے بتایاکہ ضلع بھر کے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر پولیو ٹیمیں 5 سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے پر معمور ہیں،اس کے علاوہ رومنگ ٹیمیں بھی تشکیل دی گئیں ہیں جو گھرگھر جا کر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئیں۔

(جاری ہے)

اجلاس میں اس امر پر زور دیا گیا ہے کہ انسداد پولیو مہم میں مختلف طبقہ فکر کے لوگوں کی شرکت کو یقینی بنایاجائے تاکہ ہم پولیو سے پاک معاشرے کی تشکیل دینے میں کامیاب ہوسکے اجلاس میں عوام سے اپیل کی گئی ہیکہ وہ محکمہ صحت اور ڈبلیو ایچ او کے ساتھ بھرپور تعاون کریںاور پو لیو کے خاتمے میں اپنا کردار ادا کریں۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں