عوامی شکایات اور حادثات کی روک تھام کے سلسلے میں پبلک گاڑیوں پر لگی سرچ لائٹس اور اضافی سیٹس کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے،سپرنٹنڈنٹ آر ٹی اے کوئٹہ

ہفتہ 19 جنوری 2019 00:30

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2019ء) صوبائی سیکرٹری ٹرانسپورٹ اور کمشنر کوئٹہ ڈویژن کی خصوصی ہدایت پر سیکرٹری آر ٹی اے کی نگرانی میں سرچ لائٹس اور لوڈنگ تیز رفتاری کا مظاہرہ کرنے اور اضافی سیٹ لگانے والی گاڑیوں کے خلاف میاں غنڈی چیک پوسٹ کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر کاروائی کرتے ہوئے 5کوچز ،8 ٹرک،10پک آپ اور 30 ویگنوں کو اضافی سیٹ لگانے پر چالان کئیے اس کے علاوہ پبلک اور مال بردار گاڑیوں پر لگی295 سرچ لائٹس بھی اتار دیے گئے اس موقع پر سپرنٹنڈ نٹ آ ر ٹی اے کے علاوہ ٹریفک پولیس ڈسٹرکٹ پولیس ایکسائز اور لیویز کا عملہ بھی موجود تھا۔

(جاری ہے)

سپرنٹنڈنٹ آر ٹی اے کوئٹہ نے کہا کہ عوامی شکایات اور حادثات کی روک تھام کے سلسلے میں پبلک گاڑیوں پر لگی سرچ لائٹس اور اضافی سیٹس کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے انہوں نے کہا کہ ویگن مالکان اضافی سیٹس لگا کر عوام کو دوران سفر مشکلات سے دو چار کر رہے ہیں اس لیے قانون کے مطابق اضافی سیٹس جلدازجلد ہٹائی جائے وگرنہ گاڑیوں کے مالکان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کرتے ہوئے ان کے روٹ پرمٹ منسوخ کیے جائیں گے انہوں نے مزید کہا کہ قومی شاہراہ پر سرچ لائٹس کے خلاف کارروائی میں تیزی لائی جا رہی ہے جبکہ اور لوڈنگ اور تیز رفتاری کا مظاہرہ کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی کاعمل جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں