الیکشن کمیشن نے بلوچستان کے ہر ضلع میں لوکل گورنمنٹ کی حلقہ بندیاں کرانے کیلئے حلقہ بندی کمیٹیاں تشکیل دے دیں

ہفتہ 19 جنوری 2019 00:30

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2019ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان کے جاری کردہ ایک نوٹیفکیشن کے مطابق الیکشن کمیشن نے آئین پاکستان کے آرٹیکل 219 d، الیکشن ایکٹ کی سیکشن 222 اور بلوچستان لوکل گورنمنٹ ایکٹ کی سیکشن 7 کے مطابق بلوچستان کے ہر ضلع میں لوکل گورنمنٹ کی حلقہ بندیاں کرانے کیلئے حلقہ بندی کمیٹیاں تشکیل دے دی ہیں۔

جمعہ کے روز صوبائی الیکشن کمشنردفتر سے یہاں جاری کردہ ایک پریس ریلیز کے مطابق بلوچستان کے ہر ضلع کا ضلعی الیکشن کمشنر حلقہ بندی کی کمیٹی کا کنوینر جبکہ دو ممبر ہوں گے۔بلوچستان کے ہر ضلع کی حلقہ بندی کمیٹی کی تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کنوینر جبکہ الیکشن آفیسر اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریوینیو کمیٹی کے ممبر ہوں گے،نوشکی میںڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کنوینر جبکہ الیکشن آفیسر اور اسسٹنٹ کمشنر نوشکی کمیٹی کے ممبر ،پشین میں ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کنوینر جبکہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریوینیو، پشین اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ، پشین کمیٹی کے ممبر ہوں گے۔

(جاری ہے)

قلعہ عبداللہ میںڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کنوینر جبکہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر، قلعہ عبداللہ اور اسسٹنٹ کمشنر چمن کمیٹی کے ممبر چاغی میں ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کنوینر جبکہ اسسٹنٹ کمشنر دالبندن اور تحصلدار نوکنڈی کمیٹی کے ممبرقلعہ سیف اللہ میں ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کنوینر جبکہ اسسٹنٹ کمشنر قلعہ سیف اللہ اور اسسٹنٹ کمشنر مسلم باغ کمیٹی کے ممبر ہوں گے،ژوب میں ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کنوینر جبکہ الیکشن افیسر اور اسسٹنٹ کمشنر ڑوب کمیٹی کے ممبر شیرانی میں ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کنوینر جبکہ اسسٹنٹ کمشنر شیرانی اور چیف افیسر ڈسٹرکٹ کونسل شیرانی کمیٹی کے ممبر ہوں گے۔

موسیٰ خیل میں ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کنوینر جبکہ اسسٹنٹ کمشنر موسی خیل اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ موسی خیل کمیٹی کے ممبر لورلائی میں ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کنوینر جبکہ الیکشن افیسر لورلائی اور اسسٹنٹ کمشنر بوری کمیٹی کے ممبر دکی میں ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر لورلائی کنوینر الیکشن افیسر لورلائی اور اسسٹنٹ کمشنر دکی کمیٹی کے ممبر بارکھان میںڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کنوینر جبکہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بارکان اور نائب تحصلدار بارکان کمیٹی کے ممبر سبی میں ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کنوینر جبکہ الیکشن افیسر اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریوینیو سبی کمیٹی کے ممبر کوہلومیں ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کنوینر جبکہ اسسٹنٹ کمشنر کوہلو اور تحصلدار موند کمیٹی کے ممبر ڈیرہ بگٹی میں ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کنوینر جبکہ الیکشن افیسر اور اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ بگٹی کمیٹی کے ممبر ہرنائی میں ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کنوینر جبکہ اسسٹنٹ کمشنر ہرنائی اور اسسٹنٹ انجینئر ہرنائی اے ڈی، ایل جی ای کمیٹی کے ممبر زیارت میں ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کنوینر جبکہ اسسٹنٹ کمشنر تحصیل سنجاوی اور اسسٹنٹ کمشنر تحصیل زیارت کمیٹی کے ممبر نصیرآبادمیں ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کنوینر جبکہ الیکشن افیسر اور تحصلدار ڈی ایم جمالی کمیٹی کے ممبر جعفرآباد میں ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کنوینر جبکہ الیکشن افیسر اور اسسٹنٹ کمشنر تحصیل جٹپٹ کمیٹی کے ممبر صحبت پورمیںڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کنوینر جبکہ الیکشن افیسر اور اسسٹنٹ کمشنر سہبت پور کمیٹی کے ممبر جھل مگسی میں ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کنوینر جبکہ الیکشن افیسر اور تحصلدار جھل مگسی کمیٹی کے ممبر کچھی میںڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کنوینر جبکہ الیکشن افیسر اور اسسٹنٹ کمشنر ڈھاڈر کے ممبر خضدارمیں ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کنوینر جبکہ اسسٹنٹ کمشنر ریوینیو خضدار اور تحصلدار خضدار کمیٹی کے ممبر قلات میں ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کنوینر جبکہ الیکشن افیسر اور اسسٹنٹ کمشنر قلات کے ممبرشہید سکندر آبادمیں ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کنوینر جبکہ الیکشن افیسر قلات اور اسسٹنٹ کمشنر سوراب کمیٹی کے ممبر ،مستونگ میں ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کنوینر جبکہ سٹلمنٹ افیسر مستونگ اور اسسٹنٹ کمشنر ریوینیو مستونگ کمیٹی کے ممبر آواران میں ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کنوینر جبکہ ڈپٹی کمشنر آواران اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ آواران کمیٹی کے ممبر ،خاران میں ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کنوینر جبکہ الیکشن افیسر اور اسسٹنٹ کمشنر خاران کمیٹی کے ممبر ،واشک میںڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کنوینر جبکہ اسسٹنٹ کمشنر بیسیمہ اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ واشک کمیٹی کے ممبر ،لسبیلہ میں ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کنوینر جبکہ اسسٹنٹ کمشنر بیلہ اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ اوتھل کے ممبر ،پنجگور میں ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کنوینر جبکہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پنجگور اور اسسٹنٹ کمشنر پنجگور کمیٹی کے ممبر ، کیچ میںڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کنوینر جبکہ الیکشن افیسر اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریوینیو کمیٹی کے ممبر ،گوادر میں ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر گوادر کنوینر جبکہ الیکشن افیسر گوادر اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریوینیو گوادر کمیٹی کے ممبر ہونگے۔

ان تمام حلقہ بندی کمیٹیوں کی ٹریننگ 21 سے 26 جنوری 2019 تک جاری رہے گی۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں