تمام برانچزاپنے فرائض خوش اسلوبی سے سرانجام دے رہی ہیں،کنٹرولر بلوچستان بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کوئٹہ سید عبادللہ شاہ غرشین

اتوار 20 جنوری 2019 20:30

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2019ء) کنٹرولر بلوچستان بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کوئٹہ سید عبادللہ شاہ غرشین نے کہا ہے کہ بورڈ آفس میں تمام برانچزاپنے فرائض خوش اسلوبی سے سرانجام دے رہی ہیں۔یہاں جاری ہونے والے اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز مقامی اخبارات میں چھپنے والی اس خبر میں کوئی صداقت نہیں کہ طلباء مارک شیٹ میں جو کاغذ استعمال ہوا ہے وہ ناقص ہے اور اس کی پرنٹنگ ناقص ہے اور بورڈ کے عملے کا رویہ درست نہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مارک شیٹ ڈی ایم سی کے لئے معیاری کاغذ استعمال ہو رہا ہے اور پرنٹنگ بھی بہترین طریقے سے ہورہی ہے۔ اگر کسی طالب علم کی ڈی ایم سی یا پرنٹنگ میں کوئی مسئلہ ہے تو بورڈ آفس سے رجوع کرے ۔اخبارات میں بغیر تصدیق اور من گھڑت خبریں چھاپنے سے ادارے کی ساکھ متاثر ہو گی اور ہم اس سلسلے میں اپنا قانونی حق محفوظ رکھتے ہیں۔لہذا اخبارات ادارے سے متعلق جو بھی خبر ہو اس کی تصدیق کرکے پھر شائع کریں بصورت دیگر من گھڑت اور جھوٹے بیانات شائع کرنے سے گریز کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں