کیسکو کی نادہندگان کے خلا ف کارروائی

اتوار 20 جنوری 2019 22:10

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2019ء) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو )کی نادہندگان کے خلاف کارروائی جاری ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں سپرنٹنڈنگ انجینئر کیسکو سینٹرل سرکل کوئٹہ انجینئرگل نبی سید کی سربراہی میں ایکسئن سٹی ڈویژن کوئٹہ اور ایس ڈی او پر مشتمل ٹیم نے خالق آباد پولیس تھانہ کے عملہ کے ہمراہ کاروائی کی جس کے دوران سریاب کے علاقہ بھوسہ منڈی، محمدشہی ٹائون میں غیرقانونی بجلی استعمال کرنے والے 32ڈائریکٹ کنڈے ہٹادئیے گئے جبکہ کارروائی کے دوران نادہندہ صارفین سے بقایاجات کی مدمیں ایک لاکھ 17ہزارروپے بھی وصول کئے گئے نیز اس دوران نمازظہرکے موقع پرسپرنٹنڈنگ انجینئر گل نبی سید نے مسجد سے اعلان کرتے ہوئے بجلی بلوںکی ادائیگی اور بجلی کے غیرقانونی استعمال سے گریز کرنے کیلئے بھی صارفین سے اپیل کی ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں