کوئٹہ کے بعض فیڈرز پرٹرپنگ سے بجلی کی فراہمی معطل ، کیسکو کی ٹیموںنے متاثرہ فیڈرز پر خرابی دورکرکے بجلی بحال کردی گئی

اتوار 20 جنوری 2019 22:10

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2019ء) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو )کے ترجمان نے کہاہے کہ گزشتہ شب ہونے والی بارش کے باعث کوئٹہ کے بعض فیڈروں پرٹرپنگ سے بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی تھی ۔

(جاری ہے)

تاہم اتوارکی صبح 11بجے سے کیسکوکی ٹیموںنے متعلقہ فیڈروں پرمرمتی کام شروع کردیااور سہ پہر کے 3بجے کے قریب تمام متاثرہ فیڈروں پر خرابی دورکرکے بجلی بحال کردی گئی جس کے بعد اب مذکورہ تمام علاقوںمیں بجلی کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے ۔تاہم کیسکوترجمان نے فنی خرابی کے سبب بجلی بندش پر متعلقہ جملہ صارفین سے زحمت ک لئے معذرت کی ہے۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں